روس ،پاکستان تعلقات ،بھارت سے تجارت پراثرانداز نہیں ہونگے،پیوٹن

پاکستان ملکی صورتحال مستحکم کرنے کے لامحدود اقدامات کررہاہے، دہشت گردی جہاں بھی ہو ناقابل قبول ہے، ہمارے پاکستان سے مضبوط فوجی تعلقات نہیں تو کیا بھارت کے امریکاسے نہیں ہیں روسی صدر ولادیمیرپیوٹن کا بھارتی نیوز ایجنسی کو انٹرویو

جمعہ 2 جون 2017 12:59

روس ،پاکستان تعلقات  ،بھارت سے تجارت پراثرانداز نہیں ہونگے،پیوٹن
ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 جون2017ء) روس نے کہا ہے کہ روس کے پاکستان سے تعلقات بھارت سے تجارت پراثرانداز نہیں ہونگے،پاکستان ملکی صورتحال مستحکم کرنے کے لامحدود اقدامات کررہاہے، دہشت گردی جہاں بھی ہو ناقابل قبول ہے ۔

(جاری ہے)

بھارتی نیوز ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے پاکستان کا دفاع کیا اور مقبوضہ کشمیر میں پاکستان پر دہشت گردی کے بھارتی الزام پر ٹکا سا جواب دیتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بھارت کی حمایت کرتے ہیں ، دہشتگردی جہاں سے بھی ہوناقابل قبول ہے ، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا ہمارے پاکستان سے بہت مضبوط فوجی تعلقات نہیں تو کیا بھارت کے امریکاسے نہیں ہیں ۔

پیوٹن نے کہا روس کے پاکستان سے تعلقات بھارت سے تجارت پراثرانداز نہیں ہونگے۔ بھارتی ایجنسی نے سوال کیا کہ کیا مقبوضہ کشمیر میں پاکستان دہشت گردی کوہوادے رہاہی جس پر روسی صدر نے جواب دیا پاکستان ملکی صورتحال مستحکم کرنے کے لامحدود اقدامات کررہاہے،یہ آپ طے کریں کہ پاکستان بھارت میں دہشتگردی بڑھارہاہے یانہیں، دہشت گردی جہاں بھی ہو ناقابل قبول ہے ،روس کے پاکستان سے تعلقات بھارت سے تجارت پراثرانداز نہیں ہونگے ۔