اوباما نے 81 لاکھ ڈالر کا مینشن خرید لیا، واشنگٹن میں رہائش اختیار کر لی

جمعہ 2 جون 2017 10:50

واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2017ء) سابق امریکی صدر براک اوباما اور اٴْن کی بیگم، مشیل اوباما نے واشنگٹن میں رہائش اختیار کرلی ۔امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق جنوری میں عہدے سے سبک دوش ہونے کے بعد، اوباما خاندان نے امریکی دارالحکومت کے متمول طبقے سے تعلق رکھنے والے کیلوراما علاقے میں انگلستان کے ٹیوڈور خاندان کی طرز تعمیر کا ایک مینشن خریدا ہے۔

(جاری ہے)

اوباما کے ترجمان نے کہا ہے کہ سابق صدر اور مسز اوباما کم از کم ڈھائی برس واشنگٹن میں رہنے کا ارادہ رکھتے ہیں یہ بات بہتر ہے کہ کرائے پر رہنے کے بجائے اٴْنھوں نے جائیداد خرید لی ہے۔اٴْنھوں نے آٹھ کمروں والا یہ گھر 81 لاکھ ڈالر میں خریدا ہے۔اوباما خاندان کینئے ہمسائوں میں واشنگٹن کی معروف شخصیات شامل ہیں، جن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی، ایوانکا ٹرمپ اور اٴْن کے شوہر جیرڈ کوشنر، جو دونوں وائٹ ہاؤس کے مشیر ہیں وہ اس سال کے اوائل میں نیو یارک سے منتقل ہو کر کیلوراما کے علاقے میں آباد ہوئے، جب کہ امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹِلرسن بھی اٴْن کے قریب ہی رہتے ہیں۔