امریکا نیٹو کے ساتھ اپنے عزم پر کاربند رہے گا،فرانس و جرمنی

جمعہ 2 جون 2017 10:50

برلن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2017ء) فرانسیسی اور جرمن وزرائے دفاع نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ مغربی دفاعی اتحاد کے ساتھ امریکی عزم پر کاربند رہیں گے۔

(جاری ہے)

جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق جرمن وزیر دفاع اٴْرزولا فان ڈیر لاین نے برلن میں اپنی فرانسیسی ہم منصب سے ملاقات کے بعد کہا کہ ٹرمپ کے دورہ برسلز سے ظاہر ہوتا ہے کہ ان کی نیٹو میں دلچسپی ختم نہیں ہوئی ہے۔ امریکی صدر بارہا کہہ چکے ہیں کہ اس اٹھائیس رکنی عسکری اتحاد کے دیگر ممالک کو دفاعی اخراجات بڑھانا ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :