اسفند یار ولی کا اشرف غنی اور حامد کرزئی کو ٹیلی فون ، کابل دھماکے میں قیمتی جانی نقصان پر افسوس کا اظہار
غم کی ا س گھڑی میں ہم افغان عوام کے ساتھ ہیں ، دہشتگردی کے خلاف تمام مکاتب فکر کو اکٹھا ہوجانا چاہیے، انتہا پسندی اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے علاقائی کوششوں کے ساتھ ساتھ سنجیدہ اور مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرنے کی ضرورت ہے،عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ کی افغان کے سابق اور موجودہ صدر سے گفتگو
جمعرات 1 جون 2017 23:35
(جاری ہے)
اُنہوں نے کہا کہ دہشتگردی جہاں بھی ہو قابل مذمت اور قابل تشویش ہے۔
اُنہوں نے کہاکہ اس مسئلے نے پوری دُنیا کو خطرے میں ڈال دیا ہے اور اب اس ناسور نے عالمی شکل اختیار کی ہوئی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ انتہا پسندی اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے علاقائی کوششوں کے ساتھ ساتھ سنجیدہ اور مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرنے کی ضرورت ہے تاکہ دُنیا کو پرامن بنایا جا سکے اور اس قسم کی کارروائیوں کا راستہ روکا جا سکے۔ اُنہوں نے اس دہشتگردانہ کارروائی کو دہشتگردوں کا ڈر اور کمزوری کی علامت قراردیا ہے۔اُنہوں نے ظلم و بربریت کے اس اندوہناک واقعے میں جام شہادت نوش کرنے والوں کے خاندانوں سے گہری ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دُعا کی ہے اور متاثرہ خاندانوں سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔آخر میں اُنہوں نے ایک بار پھر کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی دُکھ کی اس گھڑی میں افغان حکومت، افغان عوام اور متاثرہ خاندانوں کیساتھ برابر کی شریک ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.