عمرکوٹ، چھور روڈ پر مین انڈر سیوریج گٹر لائن کی صفائی کے دوران زہریلی گیس کے اخراج سے ایک سوئیپر ہلاک ،تین بے ہوش

جمعرات 1 جون 2017 23:26

عمرکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جون2017ء) عمرکوٹ چھور روڈ پر مین انڈر سیوریج گٹر لائن کی صفائی کے دوران زہریلی گیس کے اخراج سے ایک سوئیپر بھنگی ہلاک تین بھنگی بے ہوش دو بھنگیوں کو شدید نازک حالت میں حیدرآباد ریفر منتقل کردیا گیا بروقت طبی امداد اور سول اسپتال میں ایمرجنسی میں آکسیجن نہ ملنے کے خلاف بھنگیوں سوئپیروں کا لاش کے ساتھ شدید اجتجاج پریس کلب کے سامنے دھرنا مظاہرہ سول اسپتال کے ڈاکٹرز اور عملے کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ تفصیلات کیمطابق آج میونسپل کمیٹی کے شعبہ سنٹری کا عملہ چھور عمرکوٹ تھر بازار کے یہاں مین انڈر گرانڈ سوریج گٹر لائن کی صفائی کے کام کے دوران زہریلی گیس کیاخراج سے سوریج لائن میں موجود عرفان مسیح ہلاک ہو گیا جبکہ اس دوران عرفان مسیح کو بچانے کی کوشش میں شوکت اور یعقوب بھی بیہوش ہوگئے موقع پر موجود لوگوں نے بڑی مشکل سے ان افراد کو فوری طبی امداد کے لیے لایاگیا عرفان مسیح ہلاک ہوچکا تھا جبکہ دوافراد شوکت اور یعقوب کو شدید نازک حالت میں حیدرآباد ریفر کردیا گیا واقعے کے خلاف میونسپل کمیٹی کے بھنگیوں نے شدید اجتحاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ واقعے کا ذمہ داروں کے خلاف کیس درج کیا جائے اور انصاف کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :