وزیر صحت سندھ ڈاکٹر سکندر میندھرو اور سیکریٹری صحت ڈاکٹر فضل اللہ پیچوہو کے درمیان کوئی اختلاف نہیں ، ترجمان وزیر صحت

جمعرات 1 جون 2017 23:24

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جون2017ء) وزیر صحت سندھ کے ترجمان نے وضاحت کی ہے کہ وزیر صحت سندھ ڈاکٹر سکندر میندھرو اور سیکریٹری صحت ڈاکٹر فضل اللہ پیچوہو کے درمیان کوئی اختلاف نہیں ہیں۔

(جاری ہے)

اپنے وضاحتی بیان میں ترجمان نے کہا کہ میڈیا پر وزیر صحت اور سیکریٹری میں اختلافات کی چلنے والی خبریں جھوٹی اور بے بنیاد ہیں۔کچھ مخصوص گروہ اس قسم کی سازشیں کر کے اپنی مقاصد حاصل کرنا چاہ رہے ہیں۔ ترجمان نے مزید کہا کہ صوبائی وزیر اور سیکریٹری صحت فضل اللہ پیچوہو میں ورکنگ ریلیشن شپ ہے۔ انہی بنیاد پر محکمہ صحت میں دن بہ دن مزید بہتری آرہی ہے۔ سندھ میں عوام کو صحت کی سہولیات فراہم کرنے کہ لیے محکمہ صحت اور بالخصوص افسران دن رات کوشاں ہیں۔

متعلقہ عنوان :