شنگھائی تعاون تنظیم کے مکمل رکن بننے کے بعد پاکستان اوربھارت اچھے ہمسائیگی کے جذبے کیساتھ دوطرفہ تعلقات کو بہتر بنانے پر توجہ مرکوز کرینگے ،ْ چین

جمعرات 1 جون 2017 22:56

شنگھائی تعاون تنظیم کے مکمل رکن بننے کے بعد پاکستان اوربھارت اچھے ہمسائیگی ..
بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جون2017ء) چین نے اس امید کا اظہارکیاہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے مکمل رکن بننے کے بعد پاکستان اوربھارت اچھے ہمسائیگی کے جذبے کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو بہتر بنانے پر توجہ مرکوز کریں گے۔

(جاری ہے)

چینی وزارت خارجہ کی خاتون ترجمان ہوا چن ینگ نے معمول کی پریس بریفنگ میں ترجمان نے کہاکہ رواں ماہ آستانہ میں ایس سی اوسربراہ اجلاس کے موقع پر پاکستان اوربھارت کے تنظیم کے مکمل رکن بننے کے امکانات موجود ہیں،اوفا میں ہونے والے اجلاس میں شنگھائی تعاون تنظیم میں پاکستان اوربھارت کی مکمل رکنیت کے عمل کا باقاعدہ آغاز ہوگیا تھا، پاکستان اوربھارت کی جانب سے تنظیم کے مکمل رکن بننے کے بعد ، ایس سی او تمام علاقائی گروپوں میں سب سے بڑی تنظیم کا اعزاز حاصل کریں گی۔

ترجمان نے اس امید کا اظہارکیا کہ ایس سی او کے مکمل رکن بننے کے بعد پاکستان اوربھارت اچھے ہمسائیگی کے شنگھائی تعاون تنظیم کے جذبے کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو بہتر بنانے پر توجہ مرکوز کریں گے۔

متعلقہ عنوان :