اسلام آباد پولیس سی آئی اے پولیس کی کا رروائی ، ایک کروڑ تا وان کی رقم بر آمد،

یس ایس پی اسلام آ باد کی جانب سے پولیس ٹیم کی اعلیٰ کا رکر دگی پر تعریفی اسنا د اور نقد انعاما ت دینے کااعلان

جمعرات 1 جون 2017 22:23

اسلا آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 جون2017ء) اسلام آباد پولیس سی آئی اے پولیس کی بڑ ی کا رروائی ، تاوان لی گئی ایک کروڑ کی رقم بر آمد کر کے جو مدعی کے حو الے کر دی گئی ۔ سی آئی اے پولیس نے مغو ی سید اکبر خان کی رہا ئی کے بد لے لی گئی تاوان کی رقم ا یک کروڑ روپے بر آمد کرکے مغو ی اور اس کے والد کے حوالے کر دی جس پر مغو ی نے کہا کہ اسلام آ باد پولیس کی کا رکر دگی قابل تحسین ہے جنہو ں نے ملزمان کو ٹر یس کیا، ان کو پکڑا اور ہما رے نقصا ن کو پورا کیا ، میں اور میر ی فیملی اسلام آ باد پویس کے لئے دعا گو ہیں، ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد ساجد کیا نی نے بھی پولیس ٹیم کی اعلیٰ کا رکر دگی پر تعریفی اسنا د اور نقدا نعاما ت دینے کا اعلان کیا ۔

تفصیلات کے مطابق فتح جنگ روڈعلاقہ تھانہ ترنول سے مغو ی سید اکبر خان کو ملزمان نے تا وان کی خا طر اسلحہ کی نوک پر اغواء کر لیا تھا جس کے متعلق مقدمہ نمبر40 مورخہ 03.02.17بجرم 365-A ت پ تھانہ ترنول درج رجسٹر ہوا ، نا معلو م ملزمان نے مغو ی کے والد سے اس کی بیٹے کی رہا ئی کے بدلے ایک کر وڑ روپے تا وان لیا ، سی آئی اے پولیس نے اس اغو اء بر ائے تا وان کے مقدمہ میں ملو ث ملزمان ابر ار الدین ، محمد اسحا ق ، اورنگزیب ، محمد طا رق ، مو من خا ن کو ٹر یس کرکے گرفتار ی عمل میں لا ئی اور مغو ی بھی با زیا ب ہو ا ، پولیس نے کا رروائی کر تے ہو ئے تا وان کی رقم ایک کروڑ بھی بر آمد کرلی ہے جو بعد کا رروائی ضا بطہ ڈی ایس پی سی آئی اے بشیر احمد نو ن نے مغو ی اور اس کے والد کے حو الے کر دی گی ہے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مغو ی سید اکبر نے کہا کہ اسلام آ باد سی آئی اے پولیس نے بہت زبردست کا م کر تے ہو ئے نہ صرف ملزمان کو ٹریس کیا بلکہ ان کی گرفتار ی عمل میں لا تے ہو ئے ہما ر ا نقصان پو را کیا ہے اُس پر میں میر ی فیملی اسلام آ باد پولیس کے ہمیشہ دُعا گو رہے گی۔ ایس ایس پی اسلام آ باد ساجد کیا نی پولیس ٹیم کی اعلیٰ کا رکر دگی پر انہیں تعریفی اسنا د اور نقد انعاما ت دینے کااعلان کر تے ہو ئے کہا کہ پولیس ٹیم کے لیے جنا ب آئی جی اسلام آ باد سے بھی انعاما ت کی سفا رش کی جا ئیگی ، انہوں نے کہا کہ اسلام آ باد سی آئی اے پولیس نے قبل ازیں بھی ایسے خطر نا ک مجرمان کو گرفتار کر چکی ہے اور آ نے والے وقتو ں میں اسلام آ با د پویس شہر یو ں کے جا ن و ما ل کے تحفظ کے اپنے فرائض بطر یقہ احسن ادا کر تی رہے گی ،

متعلقہ عنوان :