اب تو فیس بک پر بھی زوروشور سے رائے دی جا رہی ہے کہ راحیل شریف واپس آجائیں

چیئرمین سینیٹ نے جنرل (ر) راحیل شریف کو پاکستان واپس بلانے بارے سوشل میڈیا پر ہونے والی بحث سے اراکین کو آگاہ کردیا

جمعرات 1 جون 2017 20:55

اب تو فیس بک پر بھی زوروشور سے رائے دی جا رہی ہے کہ راحیل شریف واپس آجائیں
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 جون2017ء) چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے جنرل (ر) راحیل شریف کو پاکستان واپس بلانے کے بارے میں فیس بک پر ہونے والی بحث سے اراکین سینیٹ کو آگاہ کردیا ، گزشتہ روز چیئرمین سینیٹ نے اراکین کو آگاہ کیا کہ اب تو فیس بک پر بھی زوروشور سے رائے دی جا رہی ہے کہ جنرل (ر)راحیل شریف واپس آجائیں۔