افغان صدرکا کابل حملے کے بعد طالبان اور حقانی نیٹ ورک کے 11قیدیوں کو پھانسی دینے کا حکم

جمعرات 1 جون 2017 16:34

افغان صدرکا کابل حملے کے بعد طالبان اور حقانی نیٹ ورک کے 11قیدیوں کو ..
کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 جون2017ء) افغان صدر ڈاکٹر اشرف غنی نے کابل کے ڈپلومیٹک ایریا میں دہشتگرد حملے کے بعد طالبان اور حقانی نیٹ ورک کے 11قیدیوں کو پھانسی دینے کا حکم دیدیا۔

(جاری ہے)

افغان میڈیا کے مطابق صدر اشرف غنی نے کابل حملے کے بعد 11طالبان اور حقانی نیٹ ورک کے قیدیوں کو پھانسی دینے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر کی جانب سے حالیہ اقدام کابل حملے میں 90افراد کی ہلاکت کے بعد سامنے آیا ہے ۔اس سے قبل افغان انٹیلی جنس نے الزام لگایا تھاکہ کابل حملہ حقانی نیٹ ورک نے پاکستانی خفیہ ایجنسیوں کی مدد سے کیا ہے ۔