جعلی ڈگری کیس میں تاحیات نااہل ہونے والے شخص نے تمام سرکاری اداروں کو یرغمال بنا رکھا ہے، قاضی اسد

جمعرات 1 جون 2017 16:34

جعلی ڈگری کیس میں تاحیات نااہل ہونے والے شخص نے تمام سرکاری اداروں ..
ہری پور۔ یکم جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2017ء) سابق صوبائی وزیر ہائیر ایجوکیشن قاضی محمد اسد نے کہا ہے کہ ملک کی اعلیٰ عدالت سے تاحیات جعلی ڈگری کیس میں نااہل ہونے والے شخص نے تمام سرکاری اداروں کو یرغمال بنا رکھا ہے، سرکاری وسائل کو ذاتی کاموں کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے، سی اینڈ ڈبلیو کی سرکاری مشینری کو ریحانہ میں اپنے ذاتی گھر کیلئے استعمال کر رہا ہے۔

جمعرات کو یہاں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے میگا پراجیکٹس سے مخالفین بوکھلاہٹ کا شکار ہو کر ادھر ادھر کے بیانات دے رہے ہیں اور ہوائی منصوبوں کے اعلانات کر رہے ہیں، عیدالفطر کے بعد ریحانہ اور دیگر علاقوں کو سوئی گیس سمیت دیگر منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔

(جاری ہے)

قاضی اسد نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے صوبائی صدر امیر مقام کی قیادت میں صوبہ بھر سے مسلم لیگ (ن) آمدہ الیکشن میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی، دوڑ پار گیس فراہمی مسلم لیگ (ن) کے وعدے کی تکمیل ہے۔

انہوں نے جلسہ میں شرکت کرنے والے ورکروں، ووٹرز اور سپورٹرز سمیت اہلیان علاقہ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا، جعلی ڈگری کیس میں عدالت سے تاحیات نااہل ہونے والا شخص سرکاری اداروں کو یرغمال بنا کر احکامات کس حیثیت میں جاری کر رہا ہے، اس سلسلہ میں وہ ہری پور کے عوام کو جواب دیں۔

متعلقہ عنوان :