پنجاب ایمپلائز سوشل سکیورٹی انسٹی ٹیوشنز کے بورڈ آف گورنرز اجلاس، کلرک سٹاف کو اپ گریڈ کرنے،ادارہ کیلئے تین نئی عمارتیں بنانے، ورکروں کو عید اور کرسمس پر 2000 روپے الاؤنس دینے کا فیصلہ

جمعرات 1 جون 2017 16:24

پنجاب ایمپلائز سوشل سکیورٹی انسٹی ٹیوشنز کے بورڈ آف گورنرز اجلاس، ..
لاہور۔یکم جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2017ء) پنجاب ایمپلائز سوشل سیکورٹی انسٹی ٹیوشنز کے بورڈ آف گورنرز اجلاس میں 650کلرک سٹاف کو اپ گریڈ کرنے،ادارہ کیلئے تین نئی عمارتیں بنانے، ورکروں کو عید اور کرسمس پر 2000الاؤنس دینے کا فیصلہ کر لیا گیا، پنجاب ایمپلائز سوشل سیکورٹی انسٹی ٹیوشنز کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس صوبائی وزیر محنت و انسانی وسائل راجہ اشفاق سرور کی زیر صدارت منعقد ہوا -اجلاس میں سیکرٹری لیبر، کمشنر و وائس کمشنرپیسی ، میڈیکل ایڈوائزر اور انڈسٹریز اور فنانس کے محکموں کے اعلی سطحی نمائندوں نے شرکت کی-اجلاس میں مزدوروں کی بھلائی کے ایجنڈے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور اب تک اٹھائے جانے والے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا-اجلاس میں 650کلرک سٹاف کو اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کیا گیا جس سے پیسی کے ملازمین کی نہ صرف حوصلہ افزائی ہوگی بلکہ حقدار کو اس کا بروقت حق بھی ملے گا- اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پیسی کی تین نئی عمارتیں بھی بنائی جائیں گی جس میں ہیڈ آفس اور راولپنڈی کی بلڈنگ بھی شامل ہی- صوبائی وزیر نے کہا کہ یہ عمارتیں کوالٹی اورشفافیت کی ایک مثال ہوں گی- بورڈ آف گورنرز کی میٹنگ میں پیسی کے ورکروں کو عید اور کرسمس پر 2000الاؤنس دینے کا بھی اصولی فیصلہ کیا گیا تاکہ ورکروں کی مذہبی تہواروں پر مالی معاونت کی جاسکی- صوبائی وزیر راجہ اشفاق سرور نے بورڈآف گورنرز کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ کارکردگی اسی ٹیم ورک کا ہی نتیجہ ہے کہ آج ہم مزدوروں کی فلاح کے اپنے ٹارگٹ کا حصول یقینی بنا رہے ہیں-انہوں نے مزید کہا کہ اگر ہم اس تن دہی سے کام کرتے رہے تو مزدور دوست پنجاب کا وہ خواب جو وزیراعلی پنجاب نے دیکھا ہے جلد پورا ہوگا-

متعلقہ عنوان :