شارجہ میں ڈکیتی میں ملوث 2 ایتھوپیائی شہری گرفتار

جمعرات 1 جون 2017 15:34

شارجہ میں ڈکیتی میں ملوث 2 ایتھوپیائی شہری گرفتار
شارجہ ۔ یکم جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2017ء) شارجہ پولیس نے ڈکیتی میں ملوث 2 ایتھوپیائی شہریوں کو گرفتار کر لیا ہے ۔پولیس کے مطابق ملزمان سڑک پر چلتے ہوئے متاثرہ شخص خصوصاً بینک صارفین کے کپڑوں پر کچھ پھینکتے اور پھر اسکی مدد کرنے کی غرض سے اس شخص کو لوٹتے۔

(جاری ہے)

پولیس نے شکایات موصول ہونے پر سی آئی ڈی آفیسرز پر مشتمل ٹیم تشکیل دی اور انہیں گرفتار کر لیا۔ ملزمان نے تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :