Live Updates

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان، مسلم لیگ (ق) کے رہنما چوہدری پرویز الٰہی ‘ ایم کیو ایم کے پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر فاروق ستار کی مشترکہ اجلاس میں عدم شرکت ، شہباز شریف، مراد علی شاہ اور پرویز خٹک بھی صدر کا خطاب سننے کیلئے نہ آسکے

جمعرات 1 جون 2017 15:00

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان، مسلم لیگ (ق) کے رہنما چوہدری پرویز ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 جون2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پارلیمنٹ کے مشترک اجلاس میں صدارتی خطاب سننے نہیں آئے پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنما چوہدری پرویز الٰہی ایم کیو ایم کے پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر فاروق ستار بھی مشترکہ اجلاس میں شریک نہ ہوسکے۔

(جاری ہے)

موجودہ پارلیمنٹ میں صدر ممنون حسین نے پہلے تین خطاب انتہائی پرامن ماحول میں کئے چوتھے خطاب کے موقع پر اپوزیشن جماعتوں کے نعروں کو سننا پڑا صدر کے خلاف بھی نعرے لگائے گئے۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف‘ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک بھی صدر کا خطاب سننے کیلئے نہ آسکے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات