صدر مملکت کا مشترکہ اجلاس سے خطاب، اپوزیشن اراکین پارلیمنٹ کے سپیکر ڈائس کے سامنے گو نواز گو کے نعرے
حکومت مخالف پلے کارڈز لہرا دیئے ،صدر کے سامنے ’’جھوٹا صدر‘‘ کا نعرہ ،بعض ارکان نے صدارتی خطاب کی کاپیاں پھاڑ کر ایوان میں پھینک دیں،اپوزیشن لیڈرز کو ایوان میں بولنے کی اجازت نہیں دی گئی
جمعرات 1 جون 2017 15:00
(جاری ہے)
پونے بارہ وزیراعظم نواز شریف ایوان میں آئے تو حکومتی اراکین نے ڈیسک بجا کر روایتی انداز میں ان کا استقبال کیا جب کہ اپوزیشن اراکین نے گو نواز گو ‘ مک گیا تیرا شو نواز گو ن واز گو اور دیگر نعرے لگانے شروع کردیئے اس دوران اجلاس شروع کرنے کے لئے قومی ترانہ بجایا گیا جس پر تمام اراکین احتراماً اپنی نشستوں پر کھڑے ہوگئے تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبولؐ کے بعد سپیکر سردار ایاز صادق نے صدر ممنون حسین کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کی دعوت دی۔
اس دوران پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان تحریک انصاف کے اراکین نے نکتہ اعتراضات پر بات کرنے کی کوشش کی تاہم سپیکر نے انہیں نظر انداز کردیا جس پر دونوں بڑی اپوزیشن جماعتوں کے اراکین ہاتھوں میں حکومت مکالف نعروں پر مبنی پلے کارڈز اٹھائے سپیکر ڈائس کے سامنے جمع ہوگئے جمشید دستی سیٹیاں بھی بجاتے رہے صدر کے خلاف بھی نعرے لگائے صدر کے خطاب میں رکاوٹ پیدا کرنے کے لئے اپوزیشن اراکین نے انتہائی بلند آواز میں گو نواز گو‘ چاروں صوبوں کی آواز گو نواز گو‘ گلی گلی میں شور ہے چور چور‘ مودی کا جو یار ہے غدار ہے غدار ہے‘ جندال کا جو یار ہے غدار ہے غدار ہے‘ جھوٹا صدر کے نعرے لگائے۔ جمشید دستی نے دہی بھلوں کا بھی نعرہ لگایا جب کہ صدر ممنون حسین نے اطمینان سے اپنا خطاب جاری رکھا وزیراعظ منواز شریف پر سکون انداز میں ہیڈ فون لگا کر صدارتی خطاب سنتے رہے سپیکر ڈائس کے سامنے شدید احتجاج کے بعد نعرے لگاتے ہوئے اپوزیشن جماعتوں نے مشترکہ اجلاس کا بائیکاٹ کردیا۔ مشترکہ اجلاس میں صدارتی خطاب سننے کے لئے گورنرز ملک رفیق رجوانہ‘ محمد زبیر‘ انجینئر ظفر اقبال جھگڑا‘ محمد خان اچکزئی‘ وزیراعلیٰ بلوچستان سردار ثناء الله زہری‘ صدر آزاد کشمیر‘ وزیر اعظم آزاد کشمیر‘ گلگت بلتستان کے گورنر و وزیراعلیٰ‘ چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف جنرل زبیر‘ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ‘ فضائیہ ‘ بحریہ کے سربراہان ‘ غیر ملکی سفارتکار اور دیگر شخصیات وزیٹر گیلریوں میں موجود تھیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع جنرل طلال بن عبداللہ آل سعود کی پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات، دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی کراچی کے علاقے لانڈھی میں خودکش حملے کی مذمت
-
عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات کو زیر بحث نہیں لایا جا سکتا،سپیکر قومی اسمبلی
-
لاہور ہائیکورٹ کا ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات لاہور اور ڈپٹی ڈائریکٹر شیخوپورہ کو فوری تبدیل کرنے کا حکم
-
ورلڈ پریس فوٹو ایوارڈ: مردہ بچی کو تھامے فلسطینی خاتون کی تصویر کو
-
ٹوبہ ٹیک سنگھ ،باپ ،بھائی کے ہاتھوں قتل ہونے والی ماریہ کی ڈی این رپورٹ میں زیادتی کے شواہدنہیں ملے
-
پاکستان میں سال 2023 کے دوران موبائل فون صارفین کی تعداد میں 37 لاکھ کی ریکارڈ کمی
-
اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائیگا،دہشتگردوں سے مذاکرات نہیں ہونگے،اعظم نذیر تارڑ
-
رمضان شوگر مل ریفرنس کیس وزیراعظم شہبازشریف اور حمزہ شہبازکی حاضری سے معافی کی درخواست منظور
-
سپیکر پرلازم ہے کہ وہ آئین اور قانون کی پاسداری کریں،عمر ایوب
-
اقوام متحدہ میں فلسطین کی مکمل رکنیت کی قرارداد کو امریکہ نے ویٹو کر دیا
-
ایران پر اسرائیل کے حملے اور دھماکوں کے بعد پروازیں معطل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.