بولیویا میں سردی کا 50 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، پارہ صفر درجے تک گر گیا

سردی کی لہر سے روزمرہ زندگی کا نظام مفلوج ، برفباری سے شہری گھروں میں محصور ،ملک بھر میں پروازوں کا شیڈول بھی شدید متاثر ، لاپاز کے پہاڑوں پر بھی شدید برف باری

جمعرات 1 جون 2017 14:51

بولیویا میں سردی کا 50 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، پارہ صفر درجے تک گر گیا
لاپاز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 جون2017ء) جنوبی امریکی ملک بولیویا میں سردی کی شدید لہر نے 50 سالہ ریکارڈ توڑ دیا، برفباری کے باعث پارہ صفر درجے تک گر گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق بولیویا میں اچانک سردی کی لہر سے روزمرہ زندگی کا نظام مفلوج ہو گیا۔

(جاری ہے)

برفباری سے شہری گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے جبکہ ملک بھر میں پروازوں کا شیڈول بھی شدید متاثر ہوا ہے۔ بولیویا کے شہر لاپاز کے پہاڑوں پر بھی شدید برف باری ہوئی۔ بولیویا کے محکمہ موسمیات کے مطابق درجہ حرارت میں اچانک کمی عالمی موسمیاتی تبدیلیوں کا نتیجہ ہے۔ صورتحال جمعے کے روز تک بہتر ہو جائے گی۔

متعلقہ عنوان :