ْسینیٹر نہال ہاشمی نے جو الفاظ استعمال کئے وہ پارٹی کی پالیسی نہیں، وفاقی وزیر احسن اقبال

جمعرات 1 جون 2017 14:19

ْسینیٹر نہال ہاشمی نے جو الفاظ استعمال کئے وہ پارٹی کی پالیسی نہیں، ..
اسلام آباد ۔ یکم جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2017ء) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات احسن اقبال نے کہا ہے کہ سینیٹر نہال ہاشمی نے جو الفاظ استعمال کئے وہ پارٹی کی پالیسی تھی اور نہ ہی کلچر، 1990ء کی سیاست کو دفن کر کے میثاق جمہوریت کے ذریعے بہت آگے آ چکے ہیں۔ جمعرات کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج ایوان میں صدر مملکت کے خطاب کے دوران اپوزیشن جماعتوں کا رویہ درست نہ تھا۔

(جاری ہے)

اپوزیشن نے ایک بار پھر 1990ء کی سیاست کو دوہرایا، بعض اراکین کی جانب سے سیٹیاں بجائی گئیں اور بعض نے تقریر کی کاپیاں پھاڑیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) 1990ء کی سیاست کو دفن کر کے میثاق جمہوریت کے ذریعے بہت آگے آ گئی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کے رہنما نہال ہاشمی نے جو الفاظ استعمال کئے وہ پارٹی کی نہ پالیسی ہے اور نہ ہی کلچر، ان کو جماعت کی طرف سے شوکاز نوٹس دیا گیا جبکہ ان سے استعفیٰ بھی لے لیا گیا ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ کیا دوسری سیاسی جماعتوں میں بھی اس طرح کی روایت ہے۔ انہوں نے کہا کہ دوسری جماعتیں اپنے اندر جمہوریت کی مثال قائم کریں۔

متعلقہ عنوان :