مشترکہ اپوزیشن نے صدر کے خطاب کے دوران ماحول خراب کرنے کی ناکام کوشش کی،وفاقی وزیر اکرم خان درانی

جمعرات 1 جون 2017 14:19

مشترکہ اپوزیشن نے صدر کے خطاب کے دوران ماحول خراب کرنے کی ناکام کوشش ..
اسلام آباد ۔ یکم جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2017ء) وفاقی وزیر ہائوسنگ و تعمیرات اکرم خان درانی نے کہا ہے کہ صدر مملکت ممنون حسین نے اپنے خطاب میں ہمسایہ ممالک کے ساتھ روابط بہتر بنانے پر زور دیا۔ مشترکہ اپوزیشن نے صدر کی تقریر کے دوران ماحول خراب کرنے کی ناکام کوشش کی۔

(جاری ہے)

جمعرات کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صدر مملکت نے اپنی تقریر کے دوران ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات کو مزید بہتر بنانے پر زور دیا جبکہ افغانستان کے ساتھ تعلقات پر افسوس کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ چین کے ساتھ تعلقات مزید آگے بڑھے ہیں جبکہ چین پاکستان میں سی پیک منصوبے سمیت دیگر منصوبوں پر کام کر رہا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ صدر کی تقریر کے دوران مشترکہ اپوزیشن نے ماحول کو خراب کرنے کی کوشش کی جو انتہائی نامناسب اور ایوان کے ماحول کے خلاف ہے تاہم اپوزیشن کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ صدر مملکت کی تقریر میں تمام چیزوں کا احاطہ کیا گیا۔