سی پیک سے بلوچستان میں بہت بڑی تبدیلی آئے گی، صوبے میں نہ رکنے والی ترقی شروع ہو جائیگی، سینیٹر سردار محمد یعقوب خان ناصر

جمعرات 1 جون 2017 11:00

سی پیک سے بلوچستان میں بہت بڑی تبدیلی آئے گی، صوبے میں نہ رکنے والی ..
کوئٹہ۔31مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2017ء) مسلم لیگ ن کے مرکزی سینئر نائب صدر سینیٹر سردار محمد یعقوب خان ناصر نے کہا ہے کہ محکمہ صحت میں پیرا میڈیکل اسٹاف ریڑھ کے مانند اور ان کی خدمات ہمارے لئے باعث فخر ہے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے ایک عوامی وفود سے با ت چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پیرا میڈک کے مسائل جتنے جلد حل ہو سکتے ہیں اسی میں عوام کا بہت بڑا فائدہ ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملازمین کو بھی چاہیے کہ وہ عوام کے بہتر مفاد کو مد نظر رکھتے ہے ہڑتالوں کا سلسلہ کم سے کم رکھیں تا کہ عوام کو ریلیف ملتا رہے ۔انہوں نے کہا کہ سی پیک سے بلوچستان میں بہت بڑی تبدیلی آئے گی اور صوبے میں نہ رکنے والی ترقی شروع ہو جائیگی سی پیک کی مخالفت صوبے اور ملک دشمن عناصر کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دو ہزار اٹھارہ تک بجلی لوڈشیڈنگ سے نجات حاصل کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پی ایم ایل این جمہوریت آئین اور قانون کی بالا دستی پر یقین رکھتی ہے ہم اپنی میعاد پوری کرنے جا رہے ہیں ہمارے خلاف گزشتہ چار سالوں سے سازشیں جاری رہیں لیکن ہم نے ترقی کا سفر کبھی نہیں چھوڑا۔جمہوریت ہی سب سے بڑا انتقام ہے۔