بندوق اٹھانے والے بھائی قومی دھارے میں شامل ہو جائیں، سردار شیر جان محمد حسنی اور میر حیدر محمد حسنی کی مسلم لیگ میں شمولیت سے بلوچستان میں پارٹی مضبوط ہو گی،وفاقی وزیر عبدالقادر بلوچ

بدھ 31 مئی 2017 22:42

کوئٹہ۔31مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2017ء) وفاقی وزیر سرحدی وریاستی امور جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ نے کہا ہے کہ بندوق اٹھانے والے بھائی اپنی بندوق کو ایک سائیڈ رکھ کر قومی دھارے میں شامل ہو جائیںتاکہ بلوچستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا سکے۔سردار شیر جان محمد حسنی اور میر حیدر محمد حسنی کی مسلم لیگ میں شمولیت سے بلوچستان میں پارٹی مزید مضبوط ہو گی۔

وزیراعظم کی جانب سے انہیں خوش آمدید کہتا ہوں ۔ان خیالات کااظہار وزیراعلیٰ ہاؤس میں سردار شیر جان اور میر حیدر محمد حسنی کی جانب سے مسلم لیگ میں شمولیت کے موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر وزیراعلیٰ بلو چستان نواب ثناء اللہ خان زہری، صوبائی وزراء در محمد ناصر، جعفرمندوخیل، اراکین اسمبلی سردار صالح بھوتانی ، میر عاصم کردگیلو اور دیگر بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر جنرل( ر) عبدالقادر بلوچ کا کہنا تھا کہ محمد حسنی قبیلے کے سربراہ کی مسلم لیگ میں شمولیت سے بلوچستان میں پارٹی مزید مضبوط ہو گی۔وزیراعظم پاکستان کی جانب سے میں انہیں مسلم لیگ میں شمولیت پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ان کی شمولیت سے بلوچستان کی سیاست میں مثبت تبدیلی رونما ہو گی۔وفاقی وزیر سرحدی وریاستی امور نے تمام بلوچ بھائیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ بندوق کو ایک سائیڈ پر رکھ کر قومی دھارے میں شامل ہو کر بلوچستان کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔

انہوں نے کہا کہ سی پیک ،ریکوڈک ، سیندک کے بعد گیس اور تیل کی تلاش سے علاقے میں ترقی ہو گی۔نصیر آباد میں پہلے ہی مسلم لیگ مضبوط تھی، اب مکران اور چاغی میں بھی مسلم لیگ فعال ہوگی۔ انہوں نے سردار شیر جان محمد حسنی اور میر حیدر محمد حسنی بلوچستان میں جاری ترقیاتی سفر کو مزید تیز کریں۔