سکھر میں بجلی بحران کی اصل وجہ غیر معیاری ٹرانسفارمرزہیں، حاجی ہارون میمن بانی آل سکھر اسمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹریز

بدھ 31 مئی 2017 22:11

سکھر۔ 31مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2017ء) آل سکھر اسمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹریز کے بانی حاجی محمد ہارون میمن نے کہا ہے کہ سکھر میں بجلی بحران کی اصل وجہ اور مختلف علاقوں میں آئے روز ٹرانسفارمرز خراب ہونے کا سبب خریدے گئے غیر معیاری غیرملکی ٹرانسفارمرز ہیں جومعمولی لوڈ سے بھی پھٹ کر ناکارہ ہورہے ہیں۔ جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف تجارتی و رہائشی علاقوں سے آنے والے صارفین سے اپنے دفتر میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر گلزار بھٹو ،حاجی صابر ،محمد طاہر خان، فیاض خان، مولانا عثمان فیضی، صابر کپتان، بدر رفیق قریشی، خواجہ جلیل احمد ،عبدالمتین بندھانی، حاجی انور وارثی، محمد زاہد یامین ، ملک رضوان الحق، عبدالرحمن انصاری، حاجی محمد شفیع عباسی ، برکت علی سولنگی ، عبدالرحیم سیٹھی، خواجہ جلیل احمد،زاہد اقبال ، عطا محمد قریشی ، شاکر کمبوہ اور محمد علی میمن ، رضوان لالا جندہ اور دیگر بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

حاجی محمد ہارون میمن نے کہا کہ جس وقت ٹرانسفارمرز کی خریداری کی بات کی جارہی تھی تو ہم نے اس وقت کے سیپکو چیف کے سامنے یہ بات باور کرائی تھی کہ ٹرانسفارمر خریدتے وقت اس کے معیار کا پورا پورا خیال رکھا جائے اور اس کی کوالٹی ماہرین سے چیک کرائی جائے ۔

متعلقہ عنوان :