عدالتی احکامات کے باوجود ایگزیکٹ کے چار افسران کے نام ای سی ایل سے نہ نکالنے کے حوالے سے دائر توہین عدالت کی درخواست پر سیکرٹری داخلہ کو نوٹس جاری

بدھ 31 مئی 2017 20:46

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2017ء) اسلام آبا د ہائیکورٹ نے عدالتی احکامات کے باوجود ایگزیکٹ کے چار افسران کے نام ای سی ایل سے نہ نکالنے کے حوالے سے دائر توہین عدالت کی درخواست پر سیکرٹری داخلہ کو نوٹس جاری کردیا۔ بدھ کو عدالت عالیہ کے جسٹس اطہر من اللہ نے کیس کی سماعت کی۔ ایگزیکٹ کی جانب سے ایڈوکیٹ رضوان عباسی عدالت میں پیش ہوئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے موقف اختیار کیا کہ عدالت نے ایگزیکٹ کے چار افسران محمد امجد، ڈینیل ونسنٹ ، ریٹائرڈ کرنل یونس اور ریٹائرڈ لیفٹیننٹ کرنل جمیل احمد کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم دیا تھا۔ تاہم عدالت کے واضح احکامات کے باوجود وزارت داخلہ کی جانب سے مزکورہ چاروں عہدیداران کا نام ابھی تک ایکزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل ہے جو توہین عدالت کے مترادف ہے۔ درخواست میں سیکرٹری داخلہ کو فریق بنایا گیا ہے۔ عدالت نے سیکرٹر ی داخلہ کو اگلے ہفتے کیلئے نوٹس جاری کر تے ہوئے سماعت ملتوی کردی

متعلقہ عنوان :