بے نظیر بھٹو ائیر پورٹ سے 3 افغان خواتین کو برطانوی جعلی پاسپورٹس پر لندن لے جانے کی کوشش کرنیوالے الطاف میر بارے میں الرٹ جاری

بدھ 31 مئی 2017 19:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 31 مئی2017ء) امیگریشن انفورسمنٹ انٹرنیشنل یو کے اور پاکستان میں برطانوی ہائی کمیشن نے اسلام آباد کے بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ائیر پورٹ سے تین افغان خواتین کو برطانوی جعلی پاسپورٹس پر لندن لے جانے کی کوشش کرنے والے الطاف حسین میر نامی شخص کے بارے میں الرٹ جاری کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

بدھ کو جاری کیے گئے الرٹ کے مطابق الطاف حسین میر جو پاکستانی باشندہ ہے اور اس کے پاس برطانیہ کا دس سالہ وزٹ ویزہ موجود ہے نی28 مئی کو تین افغان خواتین کو اسلام آباد سے برطانیہ لے جانے کی کوشش کی اور سہولت کاری کا فریضہ سر انجام دیا ۔

اس الرٹ کی کاپیاں تمام ائیر لائنز اور ایف آئی اے امیگریشن کو بھی فراہم کی گئی ہیں ۔ الرٹ میں الطاف حسین میر کی شہریت ، پاسپورٹ نمبر اور تصویر سمیت دیگر تفصیلات درج ہیں ۔ …(م د +آچ)

متعلقہ عنوان :