متنازعہ تقریر ، نہال ہاشمی سینیٹ کی نشست سے مستعفی ہوگئے ، سیکرٹری سینیٹ کو اپنا استعفیٰ پیش کردیا

بدھ 31 مئی 2017 19:55

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 31 مئی2017ء) مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر نہال ہاشمی نے متنازعہ تقریر کے بعد وزیراعظم کی ہدایت پر سینیٹ کی نشست سے استعفیٰ دے دیا ، نہال ہاشمی نے سیکرٹری سینیٹ کو اپنا استعفیٰ پیش کردیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اعلیٰ عدلیہ کے خلاف تقریر کرنے پر وزیراعظم ہائوس میں سینیٹر نہال ہاشمی کو طلب کیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نوازشریف نے سینیٹر نہال ہاشمی سے ملنے سے انکار کردیا اور اپنے اسٹاف کے ذریعے سینیٹر نہال ہاشمی کو ہدایت کی کہ وہ اپنا استعفیٰ چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی کو پیش کریں ۔ بعدازاں نہال ہاشمی نے سیکرٹری سینیٹ کو اپنا استعفیٰ پیش کیا۔(رڈ)

متعلقہ عنوان :