گوجرانوالہ، 20روپے کے تنازعہ پر کزن نے فائرنگ کر کے چچا زاد بھائی کو زخمی کردیا

بدھ 31 مئی 2017 19:55

گوجرانوالہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2017ء) بیس روپے کے تنازعہ پر کزن نے فائرنگ کر کے چچا زاد بھائی کو زخمی کردیا، مضروب کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ، بتایا گیا ہے کہ نواحی گائوں ماچھی کے گورائیہ کے رہائشی حنیف کا اپنے چچا زاد عادل کے ساتھ مبینہ بیس روپے کے تنازعہ پر جھگڑا ہو گیا تو اس دوران طیش میں آنیوالے حنیف نے فائرنگ کرکے اپنے کزن کو شدید زخمی کر دیا تاہم واقعہ کی اطلاع پا کر موقع پر پہنچنے والے ریسکیو اہلکاروں نے مضروب کو تشویشناک حالت میں فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کیا جہاں پر اسے طبی امداد فراہم کی جارہی ہے ، دوسری جانب تھانہ صدر پولیس موقع پر پہنچ کر واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں ، پولیس کے مطابق عادل کا اپنے کزن حنیف کے ساتھ بیس روپے لین دین پر جھگڑا ہو گیا تھا اور ملزم کو جلد ہی گرفتار کر لیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :