چیچہ وطنی،حکومت کپاس کے کاشتکاروں کو ہر ممکن مدد فراہم کر رہی ہے، محمد ظفر یاب

بدھ 31 مئی 2017 19:55

چیچہ وطنی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2017ء) ڈائریکٹر جنرل زراعت توسیع پنجاب محمد ظفر یاب حیدر نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کپاس کے کاشتکاروں کوہر ممکن مدد فراہم کر رہی ہے ، چھوٹے کاشتکاروں کو بلا سود زرعی قرضے اور ان کے درمیان مقابلہ جات کا انعقاد بھی کیا جا رہا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے 181/9-L میں چیئرمین کاشف شبیر کے ڈیرے پر کاشتکاروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر ڈائریکٹر زراعت ساہیوال ڈویژن عبدالغفور غفاری، ڈپٹی ڈائریکٹر امتیاز احمد اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر اظہر فاروق بھٹہ بھی موجود تھے،محمد ظفر یاب حیدر نے کہا کہ کپاس کی فصل کو گلابی سنڈی سے بچانے کیلئے کاشتکاروں کو محکمہ زراعت پی بی روپس مفت فراہم کر رہا ہے ، کاشتکاروں کو چاہئے کہ وہ اندھا دھند سپرے سے گریز کریں۔