نوشہرہ، حکومت اقلیتی برادری کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کررہے ہیں ، نوجوانوں کیلئے بہتر روزگار اور مثبت سرگرمیوں کے مواقعے فراہم کئے جارہے ہیں، اقلیتی برادری کے نوجوانوں کی احساس محرومی کے خاتمے میں کافی مدد ملی ہے

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر اقلیتی امور روی کمار کا تقریب سے خطاب

بدھ 31 مئی 2017 19:54

نوشہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 31 مئی2017ء) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر برائے اقلیتی امور روی کمار نے کہا ہے کہ موجودہ صوبائی حکومت اقلیتی برادری کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کررہے ہیں اقلیتی برادری کے نوجوانوں کیلئے بہتر روزگار اور مثبت سرگرمیوں کیلئے موقعے فراہم کئے جارہے ہیں جس سے نوشہرہ سمیت خیبرپختونخوا کے اقلیتی برادری کے نوجوانوں کی احساس محرومی کے خاتمے میں کافی مدد ملی ہے ۔

وہ بدھ کو نوشہرہ کینٹ میں منارٹی کرکٹ فائنل میچ کے موقع پر تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے فاتح ٹیم کے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور نقد انعامات تقسیم کئے اس موقع پر ڈسٹرکٹ سپورٹس یوتھ نوشہرہ کے چیئرمین کاشف خان ترک ، تحصیل ممبر نوشہرہ اوم پرکاش بھی موجود تھے روی کمار نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت نوجوانوں کی ترقی اور خوشحالی کیلئے کوشاں ہے کیونکہ نوجوان ہی اس ملک کا بہتر سرمایہ ہے اور ان ہی نو جوانوں سے اس ملک کا مستقبل وابسطہ ہے اس لئے نوجوان تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں میں دلچسپی لیکر مثبت کردار ادا کریں کھیل کھود سے انسانی جسم کو تقویت ملتی ہے اور نوجوانوں میں مقابلے کا رجحان پیدا ہوگا صوبائی حکومت کھیلاڑیوں کو تمام سہولیات کے علاوہ تمام اضلاع میں پلے گرائونڈ تعمیر کر رہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :