حکومت نوجوانوں کی ترقی وخوشحالی کیلئے کوشاں ہے ،نوجوان ہی اس ملک کا بہتر سرمایہ ہیں، ان ہی سے ملک کا مستقبل وابستہ ہے ،نوجوان تعلیمی سرگرمیوں کیساتھ ہم نصابی سرگرمیوں میں دلچسپی لیکر مثبت کردار ادا کریں

صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن میاں جمشید الدین کا کا خیل کانوشہرہ کینٹ میں باڈی بلڈنگ فائنل میچ کے موقع پر تقریب سے خطاب

بدھ 31 مئی 2017 19:54

نوشہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 31 مئی2017ء)صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن میاں جمشید الدین کا کا خیل نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نوجوانوں کی ترقی اور خوشحالی کیلئے کوشاں ہے ، نوجوان ہی اس ملک کا بہتر سرمایہ ہے اور ان ہی نو جوانوں سے اس ملک کا مستقبل وابستہ ہے اس لئے نوجوان تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں میں دلچسپی لیکر مثبت کردار ادا کریں، کھیل کھود سے انسانی جسم کو تقویت ملتی ہے اور نوجوانوں میں مقابلے کا رجحان پیدا ہوگا ،صوبائی حکومت کھیلاڑیوں کو تمام سہولیات کے علاوہ تمام اضلاع میں پلے گراونڈ تعمیر کر رہی ہے ا۔

(جاری ہے)

وہ بدھ کو نوشہرہ کینٹ میں باڈی بلڈنگ کے فائنل میچ کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے، اس موقع پر سپورٹس آفیسر زاکر اللہ ڈسٹرکٹ سپورٹس یوتھ کے چیئر مین کاشف خان ترک بھی موجود تھے انٹر کلب باڈی بلڈنگ کے زیر اہتمام مسٹر نوشہرہ اور مسٹر جونیئر نوشہرہ کے مابین مقابلے ہوئے مہمان خصوصی نے فاتح ٹیم میں اول انعام اور دوسرے نمبر پر آنے والی ٹیم کو دوسرا انعام دے دیا میاں جمشید الدین کا کا خیل نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر نوشہرہ خواجہ سکندر زیشان ، ڈسٹرکٹ سپورٹس یوتھ چیئرمین کاشف خان ترک ، اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر زاکر اللہ کو زبردست خراج تحسین پیش کرتا ہوں کہ جنہوں نے نوشہرہ کے عوام اور نوجوانوں کو سیر وتفریح اور کھیل کھود کے مواقعے فراہم کئے