حکومت نےیکم جون سےپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کااعلان کردیا

نئی قیمتوں کااطلاق رات12بجےہوگا،پیٹرول کی قیمت میں1روپے20 پیسےجبکہ ڈیزل کی قیمت ایک روپے60پیسےکم کردی گئی۔وزیرخزانہ اسحاق ڈار

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 31 مئی 2017 18:23

حکومت نےیکم جون سےپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کااعلان کردیا
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔31مئی2017ء) : حکومت نے یکم جون سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کااعلان کردیاہے،پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کااطلاق رات 12بجے ہوگا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیاہے۔ جس کے تحت پیٹرول کی قیمت میں 1روپے 20 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت ایک روپے 60پیسے کم کردی گئی ہے۔  پیٹرول کی نئی فی لیٹر قیمت 72 روپے 80 پیسے ہوگئی ہے۔ اسی طرح مٹی کے تیل کی پرانی قیمتیں ہی برقرار ہیں۔

متعلقہ عنوان :