وفاقی حکومت خیبر پختونخوا کیساتھ سوتیلی ماں کا سلوک کر تے ہوئے عوام کو ناروا لوڈ شیڈنگ سے دوچار کر رکھا ہے، ہماری پیدواری بجلی پر ملک کے دیگر حصوںمیں روشنیاں بحال ہیں پرہم یہاں بجلی کیلئے ترس رہے ہیں، وفاق اس صوبے کے عوام کو بھی پنجاب کی طرح پاکستان کے شہر ی سمجھے

صوبائی وزیر آبپاشی سکندر حیات خان شیرپائو کا بیان

بدھ 31 مئی 2017 18:45

وفاقی حکومت خیبر پختونخوا کیساتھ سوتیلی ماں کا سلوک کر تے ہوئے عوام ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 31 مئی2017ء) خیبر پختونخواکے سینئر وزیر برائے آبپاشی و سماجی بہبود اور قومی وطن پارٹی کے صوبائی چیئرمین سکندر حیات خان شیرپائو نے صوبے میں بجلی کی طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر شدید برہمی کا اظہار کر تے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی حکومت خیبر پختونخوا کیساتھ سوتیلی ماں کا سلوک کر تے ہوئے یہاںکے عوام کو ناروا لوڈ شیڈنگ کے ذریعے مشکلات سے دوچار کر رکھا ہے، نہایت اافسوس کی بات ہے کہ سب سے زیادہ اور سستی بجلی بھی خیبر پختونخوا پیدا کر رہا ہے اور ہماری پیدواری بجلی پر ملک کے دیگر حصوںمیں روشنیاں بحال ہیں مگر ہم یہاں پر خود بجلی کیلئے ترس رہے ہیں۔

، وفاقی حکومت کا یہ بہانہ بھی سراسر غلط ہے کہ خیبر پختونحوا سے صحیح ریکوری نہیں ہو پا رہی کیونکہ صوبے کے بیشتر علاقوں خصوصا چارسدہ میں عوام سے ریکوری مکمل کی جارہی ہے تاہم وہاں پر طویل لوڈ شیڈنگ جاری ہے اور عوام کا جینا حرام کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

وہ بدھ کو جاری کردہ بیان میں اظہار کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ وفاق اپنی یہ روش ترک کر دے اور اس صوبے کے عوام کو بھی پنجاب کی طرح پاکستان کے شہر ی سمجھے،ہمیں بجلی کی مد میں اپنا حق بھی دیا جائے اور ہمارے واجب لادا بقایا جات بھی فراہم کئے جائیں جبکہ صوبے میں لوڈ شیڈنگ کے ذریعے کی جانے والی زیادتی کا سلسلہ ختم کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ اس سے بڑی افسوس کی بات اور کیا ہو سکتی ہے کہ رمضان لمبارک کے با برکت مہینے میں افطاری اور سحری کے وقت عوام کو لوڈ شیڈنگ کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور انہیں تکلیف دی جاتی ہے۔ انہوں نے وفاقی حکومت سے اس تنگ نظری کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔