سپریم کورٹ نہال ہاشمی کے بیان پر وزیراعظم نواز شریف کیخلاف ازخود نوٹس لے‘ پیپلز پارٹی پنجاب

زبان نہال ہاشمی کی لیکن عدلیہ کو نواز شریف دھمکا رہے ہیں ‘اداروں اور مخالفوں کو دہشت میں مبتلا کرنا چاہتے ہیں ‘ مصطفی نواز کھوکھر

بدھ 31 مئی 2017 18:44

سپریم کورٹ نہال ہاشمی کے بیان پر وزیراعظم نواز شریف کیخلاف ازخود نوٹس ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 31 مئی2017ء) پیپلز پارٹی پنجاب نے کہا ہے کہ زبان نہال ہاشمی کی ہے لیکن عدلیہ کو نواز شریف دھمکا رہے ہیں ، سپریم کورٹ نہال ہاشمی کے بیان پر وزیراعظم نواز شریف کے خلاف ازخود نوٹس لے، عدالتوں پر حملوں کی دھمکیاں کام نہیں آئیں گی، نواز شریف کو حساب دینا ہوگا۔پیپلز پارٹی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات مصطفی نواز کھوکھر نے مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر نہال ہاشمی کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عدلیہ کو نہال ہاشمی نہیں بلکہ نواز شریف دھمکا رہے ہیں، زبان نہال ہاشمی کی ہے لیکن بیان نواز شریف کا ہے،نواز شریف کے چہرے پر شرافت کا چڑہا کھول تیزی سے اتر رہا ہے، مسلمانوں کے قاتل مودی کے یار نواز شریف بھی اب اداروں اور مخالفوں کو دہشت میں مبتلا کرنا چاہتے ہیں لیکن عدالتوں میں حملوں کی دھمکیاں کام نہیں آئیں گی نواز شریف کو حساب دینا ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہمارے وزیراعظم کے بیٹے کو ہتھکڑیاں لگانے اور گھسیٹنے والے حسین نواز کو پروٹوکول دے رہے ہیں، صاحبزادے کی سرکاری پروٹوکول میں آکر جے ٹی میں پیش ہونے کے باوجود چیخیں نکل رہی ہیں، تین نسلوں کا حساب دینے کے دعویدار اداروں کو دھمکائیں مت اسی طرح حساب دیں جیسے ہم نے دیا۔ابھی تو چیخیں نکلی ہیں جب اب عوام لوٹی دولت اور جھوٹے وعدوں کا حساب لے گے تو شریف بھاگ جائیں گے۔

مصطفی نواز کھوکھر نے کہا کہ سپریم کورٹ نہال ہاشمی کے بیان پر وزیراعظم نواز شریف کے خلاف ازخود نوٹس لے،ماضی میں نواز شریف کو سپریم کورٹ پر حملے کی سزا ملتی تو آج کھلے عام دھمکیاں نہ دیتے،ہر مسلم لیگی سپریم کورٹ کو دھمکاتا پھر رہا ہے اس لیے نواز شریف کو کٹہرے میں بلایا جائے، سپریم کورٹ کو دھمکیاں رچی رچائی سازش ہے ،نواز لیگ اور پی پی کا فرق قوم کے سامنے ہے،ہمارے عدالتی قتل ہوئے، وزیراعظم بھر بھیجے گئے لیکن اداروں پر حملے نہیں کئے،نواز شریف سے حساب مانگا گیا تو ججوں کے بچوں تک کو دھمکایا جا رہا ہے۔