ٹھل میں گرمی اور بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے ستائے شہری اور سیاسی کارکن سڑکوں پر نکل آئے

بدھ 31 مئی 2017 18:39

ٹھل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مئی2017ء) ٹھل میں گرمی اور بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے ستائے شہری اور سیاسی کارکن سڑکوں پر نکل آئے۔سیپکو انتظامیہ کے خلاف ٹائر نذرِ آتش کرکے شدید نعرے بازی کی۔تفصیلات کے مطابق ٹھل اور اسکے مضافات میں سیپکو انتظامیہ کی جانب سے کی جانے والی مسلسل غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف ٹھل کے شہری اور سیاسی تنظیمیں میدان پر آگئی ہیں۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز سندھ ترقی پسند پارٹی کی جانب سے احتجاجی ریلی نکالی گئی,مظاہرین نے ٹھل پریس کلب کے سامنے پنہچ کر ٹائر نذرِ آتش کرکے سڑک بلاک کردی جس کے باعث کندھکوٹ اور جیکب آباد جانے والی گاڑیوں کی قطارین لگ گئیں,ایس ٹی پی رہنما جاوید ساغر,اصغر علی لاشاری,کامریڈ ظفر سندھی اور دیگر نے ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شدید گرمی میں سیپکو انتظامیہ نے بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھا دیا ہے جس کے باعث روزے دار,معصوم بچے اور خواتین کو خصوصی طور پہ مشکلات کا سامنا ہی,دوسری جانب جے یو آئی کی جانب سے بھی بجلی بحران اور رمضان آرڈینینس پر عملدرآمد کے لئے اسسٹنٹ کمشنر آفیس کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا گیا,جے یو آئی کے سید عبدالباسط شاہ,مولانا عبدالمالک گھنیو اور دیگر نے بجلی بحران کے خاتمے کی اپیل کرتے ہوئے انتظامیہ سے رمضان آرڈینینس پر عملدرآمد کرانے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :