محمود اچکزئی حکومت سے مذاکرات کا پیغام لے کر متحدہ حزب اختلاف کی عوامی اسمبلی میں پہنچ گئے‘ اپوزیشن اراکین نے حکومتی اتحادی نامنظور کے نعرے لگا دیئے، حکومتی اتحادی رہنما مایوس ہو کر واپس لوٹے

بدھ 31 مئی 2017 18:14

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 31 مئی2017ء) حکومتی اتحادی پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی حکومت سے مذاکرات کا پیغام لے کر متحدہ حزب اختلاف کی عوامی اسمبلی میں پہنچ گئے‘ اپوزیشن اراکین نے حکومتی اتحادی نامنظور کے نعرے لگا دیئے ‘ قوم پرست رہنما مایوس واپس لوٹ گئے‘ عوامی اسمبلی میں بجٹ 2017-18 پر تقاریر جاری تھیں کہ اس دوران پارلیمنٹ ہائوس کے باہر اس عوامی اسمبلی میں محمود خان اچکزئی پہنچ گئے جماعت اسلامی پاکستان کے پارلیمانی لیڈر صاحبزادہ طارق الله سے بات کی بعد ازاں محمود خان اچکزئی ڈائس پر چلے گئے جہاں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ بجٹ پر خطاب کررہے تھے اجلاس کی صدارت ایم کیو ایم کی کشور زہرہ نے کی نعرے لگنے پر اجلاس کی چیئرپرسن ہائوس ان آرڈر کی ہدایت کرتی رہیں ڈانس پر ہی محمود خان اچکزئی نے خورشید شاہ کو حکومت کا پیغام پہنچایا کچھ دیر دونوں محو گفتگو رہے اپوزیشن لیڈر نے مذاکرات سے انکار کردیا محمود خان اچکزئی اپوزیشن کا قومی اسمبلی بجٹ اجلاس سے بائیکاٹ ختم کروا کر ایوان میں واپس لانا چاہتے تھے اپوزیشن لیڈر کی معذرت پر قوم پرست رہنما کو مایوس لوٹنا پڑا۔

(ن غ/ا ع)