20 سال پہلے جب میں وزیر اطلاعات تھا تو پی ٹی وی وقفہ سوالات کی کارروائی براہ راست دکھاتا تھا ،ْمشاہد حسین سید

اس وقت پی ٹی وی چیئر مین میں تھا ،ْ سینیٹر پرویز رشید مسکرائے بغیر نہ رہ سکے …… جی ہاں بالکل آپ اس وقت چیئر مین پی ٹی وی تھے ،ْ مشاہد حسین آپ اب پرویز رشید کو ایوان کا ممبر تو رہنے دیں ،ْ چیئرمین سینیٹ رضا ربانی ……… پرویز رشید تاحکم ثانی محب وطن ہیں ،ْمشاہد حسین

بدھ 31 مئی 2017 18:10

20 سال پہلے جب میں وزیر اطلاعات تھا تو پی ٹی وی وقفہ سوالات کی کارروائی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مئی2017ء) سینٹ میں چیئر مین سینٹ میاں رضاربانی اور سینیٹر مشاہد حسین سید کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ ہواہے ۔ بدھ کو بجٹ بحث کے دور ان سینیٹر مشاہد حسین سید نے وہ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔ ان کی تقریر براہ راست دکھائی جانی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ 20 سال پہلے جب میں وزیر اطلاعات تھا تو پی ٹی وی وقفہ سوالات کی کارروائی براہ راست دکھاتا تھا اس پر حکومتی بنچوں پر بیٹھے سینیٹر پرویز رشید مسکرائے بغیر نہ رہ سکے۔

چیئرمین سینیٹ نے اس موقع پر ارکان کو یاد دلایا کہ پی ٹی وی تب سینیٹر پرویز رشید چلا رہے تھے۔ اس موقع پر پرویز رشید نے ہنستے ہوئے مشاہد حسین سید کو اشارہ کیا کہ اس وقت پی ٹی وی چیئر مین میں تھا جس پر مشاہد حسین سید نے انہیں خراج تحسین پیش کیا اور جی بالکل اس وقت آپ چیئر مین پی ٹی وی تھے مشاہد حسین سید نے کہا کہ پرویز رشید تاحکم ثانی محب وطن ہیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چیئر مین سینٹ نے کہاکہ آپ اب پرویز رشید کو ایوان کا ممبر تو رہنے دیں ایک موقع پر سینیٹر مشاہد حسین سید نے ٹوبیکو لابی اور سگریٹ نوشی کے خلاف بات کی۔ چیئرمین کے مسکرانے پر انہوں نے کہا کہ کیوبن سگار اس زمرے میں نہیں آتے ان میں ایک خاص انقلابی کشش ہے۔ مشاہد حسین سید کی دلچسپ تقریر پر مشاہد اللہ خان سمیت ارکان نے ڈیسک بجائے۔