قومی اسمبلی اجلاس :اپوزیشن عوام کے نمائندے اور ایوان کی خوبصورتی ہے، حکومتی ارکان

وزیر خزانہ کی طرح اپوزیشن لیڈر کی تقریر کو بھی لائیو نشر کرنے کا بل پاس کیا جائے ،محمود خان اچکزئی کا مشورہ قانون پاس کرلیا جائے اس میں کوئی حرج نہیں، محمود خان صاحب اپوزیشن سے بات کرنے کیلئے ذمہ داری لیں،رانا تنویر حسین سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت تھی لیکن امن بحال نہ کرسکی ،کراچی آج نواز شریف کیوجہ سے امن کا گہوارہ بنا، اپوزیشن میں اتنا حوصلہ نہیں اس لئے وہ اجلاس چھوڑ کر باہر بیٹھے ہیں،جعفراقبال حکومت اوراپوزیشن دونوں کے رویے غیر جمہوری ہیں، بڑی جماعتوں نے جمہوریت کیلئے قربانیاں دی وہ اس طرح کا رویہ رکھیں تو یہ سمجھ سے بالاتر ہے، آسیہ ناصر و دیگر رہنمائوں کا اظہار خیال

بدھ 31 مئی 2017 18:08

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 مئی2017ء) وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے کہا ہے کہ اپوزیشن کو بجٹ بحث پر ایوان میں بیٹھنا چاہیے اس سے ہی ایوان کی خوبصورتی ہے اپوزیشن بھی عوام کے نمائندے ہیں ان کو بھی اپنی ذمہ داری ادا کرنی چاہیے پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے حکومت کو مشورہ دیا کہ ایسا قانون پاس کرایا جائے کہ ہر سال وزیر خزانہ کی طرح اپوزیشن لیڈر کی تقریر کو بھی لائیو نشر کیا جائے انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی قباحت نہیں تھی کہ اپوزیشن لیڈر کی تقریر کو لائیو نشر کردیا جاتا اپوزیشن کے بغیر ہمیں یہ بجٹ پاس نہیں کرنا چاہیے ایوان میں اپوزیشن کی موجودگی کے بغیر مزہ نہیں آرہا ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران کیا بجٹ بحث پر اسمبلی اجلاس کے دوران مسلم لیگ(ن) کے رہنما جعفر اقبال نے کہا کہ وزیراعظم نے جو ویژن 2013ء میں دیا اس کے تحت دہشتگردی سے نکلنے کیلئے جواقدامات کئے گئے ہیں چار سال کی پالیسیوں کی وجہ سے ملک میں بجلی کی پیداوار میں اضافہ ہوا ہے اور اب گیس سے بجلی پیدا کی جارہی ہے میرے دائیں ہاتھ پر جو کرسیاں خالی پڑی ہیں یہ لوگ وزیر خزانہ کے بجٹ پیش کرنے کے بعد اب اس بات کرنے کو تیار نہیں اس دوران اعجاز حسین جاکھرانی نے اسمبلی میں آکر کورم پورا نہ ہونے کی نشاندہی کردی جس کے بعد گنتی شروع کردی گئی کورم پورا ہونے کے بعد اجلاس کی کارروائی شروع کردی گئی جعفر اقبال نے کہا کہ اگر نواز شریف اپنے وعدے پورے کرتے ہیں تو اپوزیشن کے پاس کوئی چیز نہیں جو وہ عوام لیکر جائی آج کراچی امن کا گہوارہ بنا ہے سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت تھی لیکن پیپلز پارٹی کراچی کاامن بحال نہ کرسکی کراچی آج میاں نواز شریف کیوجہ سے امن کا گہوارہ بنا انہوں نے کہا کہ آج پاکستان کی انڈسٹری سی این جی اور گھریلو استعمال کی گیس مل رہی ہے اپوزیشن میں اتنا حوصلہ نہیں اس لئے وہ اجلاس چھوڑ کر باہر بیٹھے ہیں گزشتہ سال کی طرح کسانوں کو سستی کھاد ا ورزرعی آلات پر سبسڈی ملتی رہے گی پیپلز پارٹی اپنے کسی ٹارگٹ کوپورا نہ کرسکی آج تک کسی ملک میں ترقیاتی بجٹ نہیں رکھا گیا آئندہ سال بجلی پیدا کرنے کے مزید کسی ملک میں ترقیاتی بجٹ نہیں رکھا گیا آئندہ سال بجلی پیدا کرنے کے مزید منصوبے لگائے جائیں گے عمران خان نے بجٹ پر اپنا نقطہ نظر پیش نہیں کیا منصوبے لگائے جائیں گے عمران خان نے بجٹ پر اپنا نقطہ نظر پیش نہیں کیا وہ اس ایوان میں نقطہ نظر نہیں پیش کرسکتا تو بڑی جماعت کے سربراہ ہونے کا دعویٰ کیسے کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ عمران خان نے خیبرپختونخوا میں کہا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت اپنا ترقیاتی بجٹ خرچ نہیں کرسکی جو آدمی ایک صوبے کیلئے کام نہیں کرسکتا وہ پورے ملک کے معاملات کو کیسے چلا سکتا ہے انہوں نے کہا کہ صرف شور شرابہ کرنے سے کچھ نہیں ملے گا وفاقی وزیر رانا تنویر نے کہا کہ اس میں کوئی حرج نہیں کہ قانون پاس کرلیا جائے اگر اپوزیشن سے بات کرنی ہے تو ان کو بھی ساتھ لیکر قانون بنایا جائے اگر محمود خان صاحب اپنے ذمہ لیں تو اپوزیشن سے بات کرلیں اگر اپوزیشن یہ کہہ رہی کہ ہمارے ہاتھ کچھ آگیا ہے تو ان کی ڈیمانڈ بڑھ رہی ہیں آج میڈیا اتنا آ گے جا چکا ہے کہ بجٹ پر تجزیئے ہوئے ہیں کہ بجٹ میں کیا اچھا ہے کیا نہیں اپوزیشن کوایوان میں بیٹھنا چاہیے اس سے بھی ایوان کی خوبصورتی ہے ان کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کے نمائندے ہیں ااور اپنی ذمہ داریاں ادا کرنی چاہیے دونوں حکومت اور اپوزیشن کی ذمہ داریاں ادا کرنی چاہیں محمود خان اچکزئی کو کوئی راستہ نکالتے ہیں تو اس میں کوئی حرج نہیں اگر محمود خان اچکزئی کے ساتھ چاہتے ہیں تو ہمارے لوگ بھی اپوزیشن کے ساتھ بات کرنے کو تیار ہیں اپوزیشن کے لوگوں کو اپنے حلقوں کی بات بھی کرنی چاہیے جہاں سے وہ منتخب ہوکر آئے ہیں وفاقی وزیر برجیس طاہر نے کہا کہ اپوزیشن کو منانے کی کوشش کی گئی بات صرف یہ تھی کہ اپوزیشن لیڈر کی لائیو نعہیں ہوگی لیکن اپوزیشن نے اس کوبہت ہائی لائٹ کیا ہے بجٹ اجلاس سال میں ایک مرتبہ ہوتا ہے ہماری جماعت بھی اپوزیشن میں رہی ہے آج ہم اپوزیشن کے پاس گئے ہیں لیکن ان کا اپنا موقف ہے وہ مان نہیں رہے لیکن جنگ کے بعد بھی مذاکرات ہوتے ہیں اپوزیشن کا ایک بندعہ ایوان میں بیٹھ کر صرف اور صرف کورم پورا نہ ہونے کی نشاندہی کرتا ہے ۔

(جاری ہے)

رکن اسمبلی ناصر خان خٹک نے کہا کہ ملک کی سالمیت کا دارومدار اس بات پر ہے کہ اس ملک میں امن ہو آج ہم ملک میں امن لائے ہیں نوے فیصد کامیاب ہوگئے ہیں چترال میں جو کام ہورہا ہے اس کو سی پیک کا حصہ بنا دیا گیا ہے اس پر حکومت مبارکباد کی مستحق ہے ملک میں امن کی وجہ سے پاکستان میں سرمایہ کاری ہورہی ہے ایل پی جی کے معاہدے شفافیت پر کئے گئے ہیں ۔

جے یو آئی (ف) کی رکن اسمبلی آسیہ ناصر نے کہا کہ حکومت اوراپوزیشن دونوں کے رویے غیر جمہوری ہیں بڑی جماعتوں جنہوں نے جمہوریت کیلئے قربانیاں دی وہ اس طرح کا رویہ رکھیں تو یہ سمجھ سے بالاتر ہے انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کا اپنا چینل وہ جو براہ راست عوام تک ایوان کی کارروائی پہنچائے اگر اس بجٹ پر اپوزیشن بھی اپانا نقطہ نظر پیش کرتی تو زیادہ بہتر ہوتا اقلیتوں کی تری کیلئے کوئی فنڈز نہیں ہیں ان کے ساتھ ناانصافی ہے جس بھی صوبے نے اقلیتوں کیلئے کام نہیں کیا گیا اس دور میں سب سے زیادہ زیادتی ہوئی کے اقلیتوں کی وزارت کو ختم کردیا گیا ۔

مولانافضل الرحمن اور مولانا عبدالغفور حیدری پر حملے کی کوئی رپورٹس سامنے نہیں آئیں نیشنل ایکشن پلان پر پوری طرح عملدرآمد کیا جاناچاہیے پاکستان میں بسنے والی اقلیتوں میں خوف ہے موجودہ حکومت کو اقلیتوں کے حوالے سے اپنی پالیسی کو دوبارہ دیکھنے کی ضرورت ہے اقلیتوں کو پانچ فیصد کوٹہ ہے ملازمین کی تنخواہیں پندرہ سے بیس فیصد اضافہ کیا جائے پنشن میں اضافہ بیس فیصد ہونا چاہیے وفاقی حکومت نے بلوچستان کیلئے بڑے پیکج کا اعلان نہیں کیا ہے بروقت این ایف سی ایوارڈ دیا جانا چاہیے ۔

رکن اسمبلی راجہ جاوید اخلاص نے کہا کہ جو بجٹ پیش کیا گیا ہے یہ بہت اچھا ہے پاکستان کا بڑا مسئلہ دہشتگردی کا تھا اورپاکستان دہشتگردی کی وجہ سے پوری دنیا میں بدنام ہورہا تھا پاکستان میں پچیس سو سے زائد دھماکے ہورہے تھے لیکن موجودعہ حکومت نے دہشتگردی کوکنٹرول کرلیا اور انشاء اللہ دو ہزار اٹھارہ میں اس پرمکمل قابو پالیا جائے گا کراچی میں روزانہ کی بنیاد پر دہشتگردی کی جارہی تھی لیکن موجودہ حکومت نے اس پر قابو پالیا ہے دہشتگردی کے جنگ بوتل میں ڈال دیا گیا ہے آج دنیا نے پاکستان کی ترقی کو دیکھ کر یہاں آرہے ہیں موجودہ حکومت نے قرضے لیکر بجلی کے منصوبے شروع کئے گئے ہیں پاکستان میں سستا ڈیزل اورپٹرول سے عالمی ریٹ کی مناسب ہے تحریک انصاف کی حکومت خیبر پختونخوا میںبری طرح ناکام ہوچکی ہے دھرنے کی وجہ سے ملک کو بہت نقصان ہوا ہے اگرپاکستان چین دوستی مضوبط نہ ہوتی تو دوبارہ چین کے صدر پاکستان میں نہ آتا ۔

رکن اسمبلی پیر بخش جونیجو نے کہا کہ حکومت نے اچھا بجٹ پیش کیا ہے ہمارا ملک زرعی ملک ہے اورزراعت ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے بہت سی زمین غیر آباد ہیں ان کو آباد کیاجائے تاکہ ملک زیادہ سے زیادہ ترقی کرے جس کے پاس سولہ ایکڑ رقبہ ہے اس کو دولاکھ روپے قرضہ دیاجائے صرف پچاس ہزار روپے سے اخراجات پورے نہیں ہوتے گزشتہ بجٹ میں کھادوں پر سبسڈی دی گئی اگرزمینداروں کو سپورٹ ہوگی تو یہ ملک ترقی کرے گا کسانوں کو ان کی فصل کی امدادی قیمت نہیں ملتی سندھ میں زعی ریسرچ سنٹرمزید قائم کئے جائیں اور جو ہیں وہ غیر فعال ہیں کھادوںپر سبسڈی دی جارہی ہے لیکن سپرے پرکوئی سبسڈی نہیں دی جارہی ہے مزدور کی تنخواہ پندرہ ہزار کی بجائے بیس ہزار کی جانی چاہیے سندھ میں صحت کے شعبے پر توجہ دی جانی چاہیے جے یو آئی ف کی رکن اسمبلی عالیہ کامران نے کہا کہ اگر صحت کے شعبے کو نظر انداز کردیا گیا تو اس کا اثر ملک کی ترقی پر پڑے گا ہمارے ملک میں فنی تعلیم پر توجہ نہیں دی جارہی این ایف سی ایوارڈ کو حتمی شکل دیئے بغیر بجٹ پیش کیا گیا ہے صوبوں کی طرح وفاق میں بھی صحت کے مسائل بہت سی بیماریوں کا علاج پاکستان میں نہیں ہوتا پاکستان کے چار ہمسائیوں میں سے تین ہمسائیہ ناراض ہیں جس کی وجہ سے دہشتگردی پاکستان میں بڑھ رہی ہے ہمیں اپنی خارجہ پالیسی کودیکھنا ہوگا مسلم لیگ (ن) کی رہنماء شائستہ پرویز نے کہا کہ میں امید کرتی ہوں کہ موجودہ بجٹ غریب عوام کیلئے بہتری لاسکے