Live Updates

عمران خان حساب نہیں دے سکتے ،اس لیے ہر جگہ بھاگ رہے ہیں‘عمران خان اپنی کہی ہوئی باتوں سے انکار کررہے ہیں‘اخلاقی اور مالی لحاظ سے کرپشن کا شکار شخص دوسروں کو نصیحت نہیں کرسکتا ،عمران خان کی بہنوں کے بیرون ملک اثاثوںکا بھی حساب ہوگا،الیکشن کمیشن کی متعدد وارننگز کے باوجود دستاویزات پیش نہیں کی گئیں،عمران خان چاہتے ہیںان کاہر گناہ معاف کردیا جائے،ایسا ڈرامہ پہلی بار دیکھا کہ طلاق یافتہ بیوی نے کروڑوں کے تحفے دئیے ہوں

مسلم لیگ (ن) کے رہنمائوں حنیف عباسی اور طلال چودھری کی میڈیا سے گفتگو

بدھ 31 مئی 2017 17:53

عمران خان حساب نہیں دے سکتے ،اس لیے ہر جگہ بھاگ رہے ہیں‘عمران خان اپنی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 31 مئی2017ء) مسلم لیگ (ن) کے رہنمائوں حنیف عباسی اور طلال چودھری نے کہا ہے کہ عمران خان حساب نہیں دے سکتے اس لیے ہر جگہ بھاگ رہے ہیں‘عمران خان اپنی کہی ہوئی باتوں سے انکار کررہے ہیں‘اخلاقی اور مالی لحاظ سے کرپشن کا شکار شخص دوسروں کو نصیحت نہیں کرسکتا ،عمران خان کی بہنوں کے بیرون ملک اثاثوںکا بھی حساب ہوگا،الیکشن کمیشن نے متعددبار تحریک انصاف کو آخری وارننگ دی،وارننگ کے باوجود دستاویزات پیش نہیں کی گئیں،عمران خان چاہتے ہیں،ان کاہر گناہ معاف کردیا جائے،ایسا ڈرامہ پہلی بار دیکھا کہ طلاق یافتہ بیوی نے کروڑوں کے تحفے دئیے ہوں۔

حنیف عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان اپنی کہی ہوئی باتوں سے انکار کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

عمران خان کے سارے کرتوت قوم کے سامنے لائیں گے۔حنیف عباسی نے کہا کہ فلڈریلیف کا پیسہ عمران خان نے اپنی الیکشن مہم پر خرچ کیا۔اخلاقی اور مالی لحاظ سے کرپشن کا شکار شخص دوسروں کو نصیحت نہیں کرسکتا۔عمران خان کا چہرہ پوری قوم کے سامنے بے نقاب ہورہا ہے۔

عمران خان کی بہنوں کے بیرون ملک اثاثوں کا بھی حساب ہوگا۔انہوں نے کہا عمران خان نے ہمیشہ نیازی سروسز کو تسلیم کیاہے۔عمران خان کہتے ہیںنیازی سروسز میں نے بنائی ہے۔اس موقع پر مسلم لیگ (ن) رہنما دانیال عزیز نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے متعدد بار تحریک انصاف کو آخری وارننگ دی ۔وراننگ کے باوجود دستاویزات پیش نہیں کی گئیں۔عمران خان اپنی ہر بات سے بھاگ رہے ہیں۔

دانیال عزیز نے کہا عمران خان حساب نہیں دے سکتے ہیں اس لیے ہر جگہ سے بھاگ رہے ہیں۔عمران خان کی جانب سے بار بار مہلت مانگی جارہی ہے۔اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چودھری نے کہا ہے کہ گوشوارے غلط جمع کرانے کے حوالے سے ثبوت پٹیشن کے ساتھ لگے ہیں۔عمران خان چاہتے ہیں ان کا ہرگناہ معاف کردیا جائے۔عمران خان کو عوام کی عدالت سے پہلے نااہل قرار دے چکے ہیں۔حنیف عباسی کی پٹیشن کے ذریعے عمران خان کا اصل چہرہ عوام کے سامنے لائینگے ۔قوم کو بتائیں گے کہ عمران خان نے ٹیکس چوری اور منی لانڈرنگ کی ہے۔ایسا ڈرامہ پہلی بار دیکھا کہ طلاق یافتہ بیوی نے کروڑوں کے تحفے دیے ۔نااہل نیازی اب جیل جانے کی تیاری کرلے۔( خ ف)
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات