حریت فورم کی میر واعظ عمر فاروق کی مسلسل نظر بندی کی مذمت

بدھ 31 مئی 2017 17:24

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مئی2017ء) مقبوضہ کشمیر میں میر واعظ عمر فاروق کی سربراہی میں قائم حریت فورم نے فورم چیئرمین کی گھر میں مسلسل نظر بندی اورقابض انتظامیہ کی طرف سے مقبوضہ علاقے میں کرفیو اور دیگر پابندیوں کے نفاذ کی شدید مذمت کی ہے ۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق فورم کے ایک ترجمان نے سرینگر میںجاری ایک بیان میں کہا کہ میر واعظ عمر فاروق کو رمضان المبارک کے متبرک مہینے میں دینی سرگرمیوں سے روکنا مذہبی معاملات میں براہ راست مداخلت ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میر واعظ عمر فاروق کو حضرت فاطمہ ؓ کے یوم وفات پر سرینگر کے علاقے خواجہ بازار میں حضرت نقشبند صاحب کے مزار پر منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرنا تھا لیکن وہ گھر میں نظر بندی اور شہر میں کرفیو کے سبب وہ وہاں نہیں جاسکے۔ترجمان نے سید علی گیلانی، محمدیاسین ملک، مختار احمد وازہ اور ایڈووکیٹ شاہد الاسلام کی مسلسل نظر بندی کی بھی شدید مذمت کی۔ انہوں نے پٹن او ر بارہمولہ کے علاقوں میں رات کے وقت گھروں پر چھاپوں اور نوجوانوں کی گرفتار ی کی بھی مذمت کی۔

متعلقہ عنوان :