لاہور ہائیکورٹ میںقائم مقام آئی جی کے خلاف توہین عدالت کی ایک اور درخواست دائر

بدھ 31 مئی 2017 17:26

لاہور ہائیکورٹ میںقائم مقام آئی جی کے خلاف توہین عدالت کی ایک اور ..
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2017ء) لاہور ہائیکورٹ میں قائم مقام آئی جی کے خلاف توہین عدالت کی ایک اور درخواست دائر کر دی گئی درخواست گزار شہری شکیل عباس نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ سرگودھا میں مقدمہ کی تفتیش کی تبدیلی کے لئے درخواست دی، تاہم عدالتی احکامات کے باوجود درخواست پر کارروائی نہیں کی گئی درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ حکم عدولی پر قائم مقام آئی جی پنجاب عثمان خٹک کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔