توہین عدالت کی درخواست پر ہوم سیکرٹری کو نوٹس ، 2 ہفتوں میں جواب جمع کرانے کا حکم

بدھ 31 مئی 2017 17:26

توہین عدالت کی درخواست پر ہوم سیکرٹری کو نوٹس ، 2 ہفتوں میں جواب جمع ..
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2017ء) لاہور ہائیکورٹ نے توہین عدالت کی درخواست پر ہوم سیکرٹری کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 2 ہفتوں میں جواب جمع کرانے کا حکم دیدیا۔

(جاری ہے)

درخواست گزار باغبانپورہ کے رہائشی حشمت علی نے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا کہ عرفان علی نامی شخص شہریوں کو باہر بھجوانے کے نام پر فراڈ کر رہا ہے، درخواست گزار کے مطابق عدالتی حکم کے باوجود مبینہ فراڈ کرنیوالے شخص کیخلاف کارروائی نہیں کی جا رہی، درخواست گزار نے استدعا کی ہے کہ حکم عدولی پر ہوم سیکرٹری کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔

متعلقہ عنوان :