لاہور ہائیکورٹ نے 28بھٹہ مزدوروں کو بازیاب کروا کر آزاد کرنے کاحکم دیدیا

بدھ 31 مئی 2017 17:26

لاہور ہائیکورٹ نے 28بھٹہ مزدوروں کو بازیاب کروا کر آزاد کرنے کاحکم ..
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2017ء) لاہور ہائیکورٹ نے 28بھٹہ مزدوروں کو بھٹہ مالک کی قید سے بازیاب کروا کر آزاد کرنے کاحکم دیدیا. لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس چوہدری عبدالعزیز نے زینب بی بی کی درخواست پر سماعت کی، دوران سماعت عدالتی بیلف نے 28 بھٹہ مزدوروں کو عدالت میں پیش کر دیا ۔

(جاری ہے)

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ گوجرانوالہ کے بھٹہ مالک زمان گل نے تین سال سے حبس بے جا میں رکھا ہے درخواست میں استدعا کی گئی کہ بھٹہ مالک سے بازیاب کروا کر آزاد کیا جائے۔عدالت نے تمام بھٹہ مزدوروں کو آزاد کرنے کاحکم دیدیا۔بھٹہ مزدوروں میں 10 بچے اور 8 خواتین شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :