دربار عالیہ ہڑپہ میںحضرت فاطمہ الزہرہؓ کے وصال کی محفل کا انعقاد

بدھ 31 مئی 2017 16:48

دربار عالیہ ہڑپہ میںحضرت فاطمہ الزہرہؓ کے وصال کی محفل کا انعقاد
چیچہ وطنی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2017ء)سالانہ ختم پاک بسلسلہ حضرت فاطمہ الزہرہؓ کے وصال کی محفل دربار آستانہ عالیہ قادریہ مصطفائیہ ہڑپہ میںمنعقد ہوئی جس کی صدارت سید چن پیر گیلانی نے کی ، اس موقع پرخصوصی خطاب سید مفتی محمد ضیا محی الدین گیلانی نے کیا جبکہ محفل میں ثناء خوانی کا شرف شرافت علی قادری نے حاصل کیا ،محفل میں مریدین اور عقیدت مندوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔