ڈسڑکٹ ایمر جنسی آفیسر ریسکیو1122 ڈاکٹر فرزندعلی کی زیر صدارت ریسکیو محافظین کی تربیتی میٹنگ کا انعقاد

بدھ 31 مئی 2017 16:39

ڈسڑکٹ ایمر جنسی آفیسر ریسکیو1122 ڈاکٹر فرزندعلی کی زیر صدارت ریسکیو ..
قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مئی2017ء) ڈسڑکٹ ایمر جنسی آفیسر ریسکیو1122قصور ڈاکٹر فرزندعلی کی زیر صدارت ریسکیو محافظین کی تربیتی میٹنگ کا انعقاد گزشتہ روز کیا گیا ۔ جس میں ریسکیو محافظین کی کثیر تعداد نے شر کت کی ۔اس موقع پر ریسکیو محافظین کو ایمرجنسی کی صورت میں متاثرین کو ریسکیو کرنے کی تربیت دی گئی اور انہیں بتایا گیا کہ کیسے ہو وقت ضائع کئے بغیر لوگوں کی جان و مال کو بچا سکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فرزند علی نے کہا کہ ریسکیو 1122کی افادیت اور اہمیت میں دن رات بے پناہ اضافہ ہو رہا ہے یہی وجہ ہے کہ آج ریسکیو 1122سے عوام کی تواقعات بہت حد بڑھ چکی ہیں اس لئے ریسکیو اہلکاروں کی بھی یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ جذبہ حب الوطنی کے تحت ریسکیو کی جدید ٹریننگ حاصل کریں تا کہ بوقت ضرورت اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے لوگوں کی جان و مال کی بہتر انداز میں حفاظت کو یقینی بنا سکیں ۔ اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ ریسکیو محافظوں کو خصوصی کارڈ اور فرسٹ ایڈ کٹ دینے پر غور کیا جا رہا ہے تا کہ ہنگامی صورتحال میں وہ اپنی پہچان کو یقینی بنا سکیں ۔

متعلقہ عنوان :