ڈیرہ اسماعیل خان ، گرہ مدہ میں مسلح دہشتگردوں نے پولیس کی مخبری کے شبہ میں گھر میں سوئے شخص کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا

بدھ 31 مئی 2017 16:38

ڈیرہ اسماعیل خان ، گرہ مدہ میں مسلح دہشتگردوں نے پولیس کی مخبری کے شبہ ..
ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مئی2017ء) تحصیل درابن کے علاقہ گرہ مدہ میں چھ مسلح دہشتگردوں نے پولیس کی مخبری کے شبہ میں گھر میں سوئے شخص کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔سی ٹی ڈی پولیس نے ملزمان کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطابق تھانہ درابن کی حدود میں واقع علاقہ گرہ مدہ میں چھ مسلح دہشتگردوں نے رنگین خان کے گھر میں داخل ہوکر اہل خانہ کی موجودگی میں فائرنگ کر کے رنگین خان کو قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہوگئے ،سی ٹی ڈی پولیس نے مقتول کی بیوی فضل جانہ کی رپورٹ پر چھ دہشتگردوں پر دہشتگردی ایکٹ اور قتل کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے رپورٹ میں کہا ہے کہ دہشتگردوں کو شبہ تھا کہ رنگین خان پولیس کی مخبری کرتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :