شکارپور، مسلح ڈاکوئوں نے ڈیرے پر سویا ہوا دیہاتی اغوا کرلیا

مغوی کے بازیابی کے لیے کچے کے علائقے میں آپریشن ،پولیس نے شک کی بنیا د پر تیغانی اور چاچڑ برادری کے 4افرادکو گرفتارکرلیا

بدھ 31 مئی 2017 16:38

شکارپور، مسلح ڈاکوئوں نے ڈیرے پر سویا ہوا دیہاتی اغوا کرلیا
شکارپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مئی2017ء) شکارپور کے قریب مسلح ڈاکوئوں نے ڈیرے پر سویا ہوا دیہاتی اغوا کرلیا ، مغوی کے بازیابی کے لیے پولیس کی جانب سے کچے کے علائقے میں آپریشن کیاگیا جبکہ شک کی بنیا د پر تیغانی اور چاچڑ برادری کے 4افرادکو گرفتارکرلیاہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گذشتہ شب کو شکارپور کے قریب ناپر کوٹ تھانے کی حدود کوٹھ ڈھانی میں رات کے وقت ڈیرے پر عبدالنبی ڈھانی سویا ہوا تھا کہ 5 نامعلوم مسلح ڈاکوئوں نے اسلحہ کے زور پر سوئے ہوئے دیہاتی کو اغوا کرکے کچے کے طرف لیے گئے اطلاع ملنے پر ایس ایس پی ذیشان شفیق صدیقی کی قیادت میں بھاری پولیس نفری ناپر کوٹ کے کچے کے علائقے میں مغوی کی بازیابی کے لیے آپریشن کیا ، تاحال مغوی بازیاب نہ ہوسکا ، پولیس نے تیغانی اور چاچڑ برادری کے چا ر افراد کو شک کی بنیا دپر گرفتار کرلیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :