کراچی کے حلقے PS-114 کے ضمنی انتخابات میں سندھ کے عوام کا اعتمادمسلم لیگ(ن) کے امیدوار کو حاصل ہوگا، علی اکبرگجر

بدھ 31 مئی 2017 16:38

کراچی کے حلقے PS-114 کے ضمنی انتخابات میں سندھ کے عوام کا اعتمادمسلم لیگ(ن) ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مئی2017ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے نائب صدر علی اکبر گجر نے کہا ہے کہ کراچی کے حلقے PS-114 کے ضمنی انتخابات میں سندھ کے عوام کا اعتمادپاکستان مسلم لیگ(ن) کے امیدوار کو حاصل ہوگا․تمام تر مخالفتوں کے باوجود پاکستان مسلم لیگ(ن) کراچی کے ضمنی انتخاب میں کامیابی حاصل کر کے سندھ سے انتخابی کامیابیوں کا آغاز کرے گی․ کراچی کے باشعور عوام ماضی کی منفی اور لسانی سیاست کی بجائے قومی سیاست کا حصہ بننے کو ترجیح دیں گی․ پاکستان مسلم لیگ(ن) کے کارکنوں کے ساتھ اپنے دفتر میں گفتگو کرتے ہوئیپاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے نائب صدر علی اکبر گجر نے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات میں شکست کے خوف میں مبتلا سیاسی جماعتیں پاکستان مسلم لیگ(ن) کی مقبولیت سے خوفزدہ ہوکر بے بنیاد الزامات کے راگ الاپ رہی ہیں․ عوامی توجہ ہٹانے کے لئے نئے معاملات اچھال کر آنے والے انتخابات پر اثر انداز ہونے کی منظم سازش کا بھرپور مقابلہ کر کے آنے والے انتخابات میں سیاسی مخالفین کو عبرت ناک شکست سے دوچار کریں گی․پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے نائب صدر علی اکبر گجر نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کے کارکن اور قیادت کی توجہ آنے والے انتخابات سے ہٹانے کے لئے مخصوص طبقات ہر روز نئے معاملات اچھالے جا رہے ہیں․ عدالتی معاملات کو سیاسی جلسوں میں تبدیل کر کے پاکستان کے عوام کی توجہ ملکی ترقی کے منصوبوں سے ہٹائی جارہی ہے ․ سیاسی مخالفین نہیں چاہتے کہ پاکستان کی تیزی سے ہوتی ترقی سے عوام باخبر ہوں اور ترقی کے ثمرات عام پاکستانی تک پہنچیں․ماضی قریب کے تمام ضمنی انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کے امیدواروں کی شاندار فتح نے اقتدار تک پہنچنے کے لئے بے چین جماعتوںکو آئندہ انتخابی نتائج کا آئینہ دکھا دیا ہے اس لئے ہر سیاسی مخالف اس کوشش میں ہے کہ کسی بھی قیمت پر عوام کو پاکستان مسلم لیگ(ن) کے دور حکومت کی شاندار ترقی کے ثمرات نہ پہنچ سکیں تاکہ وہ کم از کم اپنی نشستیں بچا سکیں․علی اکبر گجر نے کہا کہ کراچی کا حلقہ PS-114 پاکستان مسلم لیگ(ن) کے ہمدردوں اور میاں محمد نواز شریف کے چاہنے والوں کا ناقابل تسخیر گڑھ ہے عدالتی فیصلوں کے تناظر میں اگر ضمنی انتخابات منعقد ہوتے ہیں تو پاکستان مسلم لیگ(ن) اس حلقے سے بھرپور انتخابی مہم چلائے گی اور ماضی میںاپنی حاصل کردہ نشست دوبارہ حاصل کر کے سندھ میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کی کامیابیوں کے سفر کا آغاز کریگی۔

متعلقہ عنوان :