جہلم :پولیس کا آپریشن کلین اپ:بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد، متعدد ملزمان گرفتار ،مقدمہ درج

منشیات اور بھیگ مانگنے والوں کیخلاف بھی پولیس کی کارروائی ،متعدد گرفتار

بدھ 31 مئی 2017 15:05

جہلم :پولیس کا آپریشن کلین اپ:بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد، متعدد ..
جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 مئی2017ء) پولیس کا ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف آپریشن کلین اپ اسلحہ برآمد ملزمان گرفتار مقدمات درج۔تفصیلات کے مطابق محمد فیاض اے ایس آئی نے دوران گشت ملزم عمران گل عرف بیتا مسیح ولد دلاور گل سکنہ وارڈ نمبر7سوہاوہ سے پسٹل30بور معہ روند برآمد کیے۔محمد فیاض اے ایس آئی نے دوران گشت ملزم محمود عباس ولد محمد اکرم قوم مغل سکنہ تاراں والا بازار حدوکی تحصیل فیروزوالا ضلع شیخوپورہ سے پسٹل30بور برآمد کیا۔

ماجد گلزار اے ایس آئی نے دوران گشت ملزم راحیل ریاض ولد محمد ریاض قوم راجپوت سکنہ نرالی کسوال قاضیاں روڈ تحصیل گوجرخان ضلع راولپنڈی سے پسٹل30بور برآمد کیا۔محمد نصیر ایس آئی نے دوران گشت ملزم ناصر حسین ولد عنایت حسین سکنہ کوٹلہ سیداں تحصیل پنڈدادنخان سے پسٹل30بور معہ 4 روند برآمد کر کے ملزمان گرفتار کر کے مقدمات درج کر لئے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب ے ایس آئی نے دوران گشت پایاکہ محمد اجمل ولد اللہ جوایا سکنہ بستی تھلہ شریف ضلع رحیم یار خان منگلا روڈ دینہ پر ہاتھ پھیلاکر لوگوں سے بھیک مانگ رہے ہیں۔

جس کے قبضہ سے مانگی ہوئی بھیک کی رقم برآمد کرکے بروئے فرد قبضہ میں لی گئی۔ واجد حسین ولد محمد خان سکنہ خان بستی سونک ظاہر پیر تحصیل خان پور ضلع رحیم یار خان منگلا روڈ دینہ پر ہاتھ پھیلاکر لوگوں سے بھیک مانگ رہے ہیں۔ جس کے قبضہ سے مانگی ہوئی بھیک برآمد ،کرکے ملزمان گرفتار کر کے مقدمات درج کر لیے، دریں اثناء ماجد گلزاراے ایس آئی نے دوران گشت ملزم جمیل حسین ولد فضل حسین قوم جٹ سکنہ پڑی سکندر ریال ڈھوک آڑہ سوہاوہ سے 10لیٹر شراب برآمدکر کے ملزم گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا

متعلقہ عنوان :