ْ قومی اسمبلی میں بجٹ اجلاس کے دور ان اپوزیشن نے پارلیمنٹ ہائوس کے باہر پارلیمنٹ لگا دی

ملک میں نہ پانی نہ بجلی ہے، حکومت ناکام ہو چکی ہے، وزیر پانی و بجلی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا وعدہ پورا کریں ،ْشاہ محمود قریشی

بدھ 31 مئی 2017 14:41

ْ قومی اسمبلی میں بجٹ اجلاس کے دور ان اپوزیشن نے پارلیمنٹ ہائوس کے باہر ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مئی2017ء) قومی اسمبلی میں بجٹ اجلاس کے دوران حزب اختلاف کے رہنماؤں کا اظہار خیال سرکاری ٹی وی پر براہ راست نشر نہ کیے جانے پر اپوزیشن نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر پارلیمنٹ لگا لی۔پارلیمنٹ ہاؤس کی عمارت کے باہر اپوزیشن جماعتوں کی عوامی اسمبلی میں پیپلز پارٹی، تحریک انصاف، ایم کیو ایم، جماعت اسلامی، بی این پی عوامی اور عوامی مسلم لیگ کے ارکان نے شرکت کی۔

اس موقع پر ارکان اسمبلی نے ملک میں جاری لوڈ شیڈنگ پر تبادلہ خیال کیا۔تحریک انصاف کے رہنما عارف علوی کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں تحریک انصاف کے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ملک میں نہ پانی نہ بجلی ہے، حکومت ناکام ہو چکی ہے، وزیر پانی و بجلی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا وعدہ پورا کریں۔

(جاری ہے)

جماعت اسلامی کے صاحبزادہ طارق اللہ کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن کررکھی ہے ،ْعوامی اسمبلی لوڈشیڈنگ کے خاتمے کا مطالبہ کرتی ہے۔

ایم کیو ایم پاکستان کے فاروق ستارنے کہا کہ لوڈشیڈنگ سے پورا ملک اذیت سے دوچار ہے ،ْلوگوں کا جینا مشکل ہو چکا ہے اور حکومت عوام کی آواز سننے کیلئے تیارنہیں ،ْمتحدہ اپوزیشن کو مطالبہ کرنا چاہیے کہ اب حکومت کی لوڈشیڈنگ ہونی چاہئے ،ْایسا نہ کیا گیا توحکومت پاکستان کے جمہوری نظام کو غیرمعمولی نقصان پہنچائیگی ،ْ حکومت کی لوڈشیڈنگ کے فاروق ستار کے مطالبے پر اپوزیشن کی اسمبلی میں حکومت مخالف نعرے لگائے گئے