محکمہ مواصلات وتعمیرات کے محکمانہ امتحانات جولائی میں ہوں گے

بدھ 31 مئی 2017 14:34

محکمہ مواصلات وتعمیرات کے محکمانہ امتحانات جولائی میں ہوں گے
پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2017ء)محکمہ مواصلات وتعمیرات خیبرپختونخوا اورفاٹاکے تمام سب ڈویژنل افسران ،اسسٹنٹ انجینئرزاورسب انجینئرز کے محکمانہ پیشہ ورانہ امتحانات جولائی 2017ء کے تیسرے ہفتے میں منعقد کئے جائیں گے ،مذکوہ امتحانات میں حصہ لینے کے خواہشمند امیدواروں کواپنے مکمل کوائف اوراہلیت پرمشتمل اپنی درخواستیں 15جون 2017ء تک یااس سے پہلے سپرنٹنڈنٹ انجینئرصوبائی بلڈنگ (تعمیرات)پرنسپل ایگزامینرپشاورکے دفترمیں پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔