Live Updates

الیکشن کمیشن نے عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا

نظر ثانی کی درخواست تو واپس لے لی گئی مگر عمران خان نے معافی نہیں مانگی‘ درخواست میں جو الفاظ لکھے گئے وہ ختم نہیں ہوسکتے،چیف الیکشن کمشنر کے ریمارکس

بدھ 31 مئی 2017 13:37

الیکشن کمیشن نے عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 31 مئی2017ء) الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس کا فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے کہا ہے کہ نظر ثانی کی درخواست تو واپس لے لی گئی مگر عمران خان نے معافی نہیں مانگی‘ درخواست میں جو الفاظ لکھے گئے وہ ختم نہیں ہوسکتے۔

(جاری ہے)

بدھ کو عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی ‘ سماعت چیف الیکشن کمیشن کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ نے کی جس میں چیف الیکشن کمشنر نے تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ ذرا اپنا جواب دیکھیں۔

نظر ثانی کی درخواست تو واپس لے لی گئی تھی مگر عمران خان نے معافی نہیں مانگی۔ لہذا درخواست میں جو الفاظ لکھے گئے وہ کبھی بھی ختم نہیں ہوسکتے جس پر فواد چوہدری نے کہا کہ توہین عدالت کیس کا معاملہ غلط فہمی پر مبنی ہے درگزر کیا جائے۔ عمران خان کی جانب سے توہین عدالت کی درخواست پر جواب جمع کرادیا ہے۔ دوسری طرف الیکشن کمیشن نے غیر ملکی فنڈنگ کیس میں پی ٹی آئی کی پارٹی فنڈنگ کی تفصیلات جمع کرانے کا حکم برقرار رکھتے ہوئے سماعت 22جون تک ملتوی کردی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات