Live Updates

میثاق جمہوریت کے بعد عمران خان فتنہ بن کر سامنے آئے، دانیال عزیز

2010 کے بعد عمران خان پر اچانک بیرونی فنڈنگ کی بارش ہونے لگی‘ عمران خان اپنے کسی اکائونٹ کا حساب دے سکتے ہیں نہ پارٹی کے‘ عمران خان عدالتوں میں آکر اپنی صفائی پیش کیوں نہیں کرتے‘ عمران خان کے بیان کے مطابق طلاق کے بعد بھی کروڑوں کے تحائف دیئے گئے‘ عمران خان نے سیاست میں بدتہذیبی اور گالم گلوچ کی روایت ڈالی‘ تحریک انصاف کے پاس الزام لگانے کا جواز نہیں ہے،مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی دانیال عزیز کی میڈیا سے گفتگو

بدھ 31 مئی 2017 13:37

میثاق جمہوریت کے بعد عمران خان فتنہ بن کر سامنے آئے، دانیال عزیز
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 31 مئی2017ء) مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی دانیال عزیز نے کہا ہے کہ میثاق جمہوریت کے بعد عمران خان فتنہ بن کر سامنے آئے‘ 2010 کے بعد عمران خان پر اچانک بیرونی فنڈنگ کی بارش ہونے لگی‘ عمران خان اپنے کسی اکائونٹ کا حساب دے سکتے ہیں نہ پارٹی کے‘ عمران خان عدالتوں میں آکر اپنی صفائی پیش کیوں نہیں کرتے‘ عمران خان کے بیان کے مطابق طلاق کے بعد بھی کروڑوں کے تحائف دیئے گئے‘ عمران خان نے سیاست میں بدتہذیبی اور گالم گلوچ کی روایت ڈالی‘ تحریک انصاف کے پاس الزام لگانے کا جواز نہیں ہے۔

بدھ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دانیال عزیز نے کہا کہ تحریک انصاف اٹھارہ سال تک یک رکنی جماعت رہی ہے۔ میثاق جمہوریت کے بعد عمران خان فتنہ بن کر سامنے آئے۔

(جاری ہے)

2010 کے بعد عمران خان پر اچانک بیرونی فنڈنگ کی بارش ہونے لگی۔ پی ٹی آئی کو ملک سے 19ہزار اور بیرون ملک سے اربوں کے فنڈز ملے۔ دانیال عزیز نے کہا کہ تحریک انصاف کو الیکشن کمیشن میں پندرہ بار آخری موقع دیا گیا۔

عمران خان اپنے کسی اکائونٹ کا حساب دے سکتے ہیں نہ پارٹی کے۔ عمران خان جواب دیں کس کے کہنے پر ریڈ زون میں توڑ پھوڑ کی۔ عمران خان عدالتوں میں آکر کیوں اپنی صفائی پیش نہیں کرتے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو بھاگنے نہیں دیں گے پکڑ پکڑ کر عدالتوں میں لائیں گے۔ عمران خان کے بیان کے مطا بق طلاق کے بعد بھی کروڑوں کے تحائف دیئے گئے۔ عمران خان نے سیاست میں بدتہذیبی اور گالم گلوچ کی روایت ڈالی۔ احتساب کمیشن میں جواب دینا ہی ہوگا۔ دانیال عزیز نے کہا تحریک انصاف کے پاس الزام لگانے کا اخلاقی جواز نہیں ہے۔ عمران خان نے قوم کو جتنا بے وقوف بنانا تھا بنا لیا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات